mufti gulzar ahmed naeemi 544

تربیت .تحریر مفتی گلزار احمد نعیمی

تربیت

تربیت کے لغوی معنی ہیں برھوتری اور نشوونما۔اسی مفہوم میں قرآن مجید میں یہ لفظ ایک جگہ استعمال ہوا ہے۔فاذا انزلنا علیھما الماء احتزت وربت التربیۃھو انشاء الشئی حالا فحالاً ابی حد التمام۔ کسی چیز کی درجہ بدرجہ تربیت کرنا کہ وہ حد کمال کو پہنچ جائے یہ تربیت ہے۔المفردات ص182
قرآن نے تربیت جسمانی اور رحانی دونوں کو اہمیت دی ہے علامہ راغب اصفہانی۔
اور علماء نے اسکی مختلف جہتوں پر روشنی ڈالی ہے۔علامہ عبداللہ ناصح نے تربیت کو مندرج ذیل اقسام میں تقسیم کیا ہے۔
ایمانی تربیت،اخلاقی تربیت،جسمانی تربیت،عقل تربیت،نفسیاتی تربیت،معاشرتی تربیت، جنسی تربیت
آج کا میڈیا بچے اور بچیوں کو جو عادات بچپن میں سکھاتا ہے (مثلاًمختصر لباس وغیرہ)اسکو ہم نہیں دیکھتے جب بچہ قریب البلوغ ہوتا ہے تو ہم اسے تبدیل کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔سکولوں میں مخلوط ماحول ہے۔آج کے والدین کو یہ پتہ بھی ہے مخلوط تعلیم کے اثرات کیا ہیں،پھر بھی غیر متوجہ ہیں۔
آج ہمارا میڈیا معاشرتی کاموں کی تو خوب کوریج کرتاہے۔مگر خوبیوں کو نظر انداز کردیا جاتا ہے۔مسلمانوں کو اپنی نسلوں پر توجہ کرنا ہوگی۔
آپ صلی اللہ علیہ وا ٰ لہ وسلم نے اولاد کی تربیت پر خاصی توجہ کا حکم دیا۔
فرمایا۔علموااولاد کم الصلاۃ
علموا اولادکم السباحۃ۔تیراکی سکھاؤ
علموااولادکم الرمی دالمشی بین الغرفین۔تیر اندازی اور مقرر مقامات میں دوڑنا سکھاؤ
علموا اولادکم الرمایہ والسباحۃورکوب الخیل۔تیر اندازی،تیراکی، گھڑسواری سکھاؤ
حق الوالد علی الولدان یعلمۃ الکتابۃ۔لکھنا پڑھنا سکھاؤ
جسمانی تربیت:
ولا تقتلو اولادکم خشیۃ املاک۔بلوغت کے بعد بچے جسم پر کسی چاہنے والے کا نام لکھتے ہیں۔آج یورپ میں جسم میں ٹیٹو بنوانے کا رواج عام ہے اسلام اسکی قطعاً اجازت نہیں دیتا۔سرکارصلی اللہ علیہ وا ٰلہ وسلم نے عید کے دن حبشیوں کانیزہ بازی کا اہتمام مسجد نبوی کے قریب ترین جگہ میں کیا۔
فکری تربیت:
اللہ کی نشانیوں میں غور و فکر کراو۔ آ سمان کی بلندی، پہاڑوں کی تنصیب وغیرہ
سورۃ طارق، عبس، حم سجدہ، روم،الفرقان دغیرہ پڑھاؤ۔
پیسہ کمانے کی تربیت اورتعلیم تو دے رہے ہو خدو کو پہچاننے کی تعلیم کون دے گا۔سائنس کی تعلیم ضروری ہے تو قرآن کی کیوں نہیں؟
ایمان کی تربیت:
ایمان بتائیں کیا ہے کن باتوں سے ایمان کمزور ہوتا ہے۔ اور کن باتوں سے ایمان میں تجدید اور مضبوطی آتی ہے۔ فرمایا:جددوا ایمانکم۔صحابہ نے پوچھا کیف نجدد ایماننا فرمایا اکثروا من قول لا الٰہ الا اللہ۔
قرآن کہتاہے یایھاالذین ا ٰ منو ا ٰ مِنو با للہ ورسولہ۔حسن بصری نے کہا اس سے مراد یہ ہے کہ ایمان والو محمدپر، قرآن اور ایمان پر ثابت قدمی دکھاؤ۔امامجاہد:ظاہری ایمان والو دل سے بھی ایمان لاؤ۔
اخلاقی تربیت:
اے ایمان والوں کسی کا مذاق مت اڑاؤ،الٹا نام مت رکھا کرو،جاسوسی مت کرو،حسد مت کرو، غیبت مت کرو،وعدوں کی پاس داری کرو،زنا مت کرو، والدین کی عزت کرو، باقی رشتوں پر ترجیح دو، برائے تفریح کسی کا مذاق مت اڑاؤ،فضائل اخلاق اور رذائل کو سمجھو۔
جنسی تربیت:
جب انسان کے جسمانی خدو خال میں تبدیلی آتی ہے تو اس کے خیالات میں بھی تبدیلی آتی ہے۔ جذبات کے لیے غیر فطری چیزیں بچے نہ اپنائیں۔بچوں کی شادی،دوسری تیسری شادی کی ممانعت، نکاح کو آسان کرو،بیواؤں سے شادی،زنا کے راستے کو بند کرو،زنا مشکل ہو اور شادی آسان ہوبیٹے جب شادی نہیں کرتے تویہ کرتے ہیں بیوی کی بجائے گرل فرینڈ، شوہر اور بیوی کی محبت نہیں معاشقے،نتیجہ آج بچے کوڑا کرکٹ میں پڑے نظر آرہے ہیں۔نیوائر نائٹ اور ویلنٹائن ڈے کے یہاں رواج کیوں پائے گئے۔9