Fawad chuhdary vs Mufti Gulzar Ahmed Naeemi 1,830

فواد چوہدری اور ناشتہ از مفتی گلزار احمد نعیمی

فواد چوہدری
اور ناشتہ
فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان مولویوں نے نہیں بنایا بلکہ قائد اعظم اور علامہ اقبال جیسے لوگوں نے بنایا ہے۔فواد چوہدری کو سب کچھ پتہ ہے کہ تحریک پاکستان میں علمائے حق نے جن مصائب کا خندہ پیشانی اور جواں مردی سے مقابلہ کیا۔وہ تختہ دار پر جھول گئے لیکن انگریز کی غلامی کو اپنی توہین سمجھا۔فواد نے کہا کہ پراگریسو لوگوں نے پاکستان بنایا جو آملیٹ سے ناشتہ کرتے تھے۔یہ کتنی مضحیکہ خیز بات ہے۔اگر آملیٹ سے ناشتہ کرنا ہی پراگریسو ہونے کی علامت تو میں چوہدری صاحب کو دعوت دیتا ہوں ہم انہیں ایسا “پراگریسو ناشتہ “کراتے ہیں جو انہوں نے اپنی زندگی میں کبھی بھی نہیں کیا ہوگا۔الحمد للہ علماء آپ سے کہیں اچھا اور حلال طیب ناشتہ کرتے ہیں۔جب انسان کے پاس کسی کی مخالفت کرنے کی کوئی معقول دلیل نہ ہو توپھر بندہ ایسی ہی چولیں مارتا ہے
میں فواد چوہدری کو یہ بات بتانا چاہتا ہوں کہ اسلام اس ملک کی سب سے مضبوط قوت ہے۔آپ علماء کو تو شکست دے سکتے ہیں مگر اس دھرتی پر اسلام ہمیشہ ناقابل شکست رہے کا۔میرے مصطفےکریم علیہ الصلوۃ والسلام کے دین حسن کو ان لوگوں نے مٹانے کی بڑی کوشش کی جن کے ایجنڈے پر آجکل آپ عمل پیرا ہیں۔وہ کامیاب نہیں ہوئے تو آپ بھی کامیاب نہیں ہوں گے۔اس لیے اپنی قبر کو جہنم کے گڑھوں میں سے ایک گڑھا نہ بنائیں۔میں یہ بات بہت افسوس سے کہہ رہا ہوں کہ میں جب مرزائیوں کے سربراہ کے بیانات پڑھتا ہوں اور پھر آپ کے پڑھتا ہوں تو اس کے اور آپ کے بیانات میں کوئی فرق نظر نہیں آتا۔وہ بھی علماء کے خلاف بالکل ایسے ہی بیانات داغتا ہے جیسے آپ۔آپ کا علماء کے بارے میں توہین آمیز رویہ وزیر اعظم عمران خان کے لیے بہت مشکلات پیدا کررہا ہے۔اس حکومت کے لیےمذہبی طبقہ کے دلوں میں پیداہونے والی نفرت کی سب سے بڑی وجہ آپ ہیں۔آپکو اپنے رویہ پر غور کرنا چاہیے۔اس حکومت کے لیے دوست کے روپ میں آپ دشمن کا کردار ادا نہ کریں۔ہماری یہ گزارشات ہیں مگر آپ وزارت اور بیرونی مدارت کے گھوڑے پر سوار ہیں آپ ایسی باتیں یقینا سننا گوارا نہیں کریں گے۔مگر ہمیں تو حکم اذاں ہے اور نبی کے غلام ہونے کی حیثیت سے یہ “ہوکا” دیتے رہیں گے۔
طالب دعاء
گلزار احمد نعیمی۔