اہل حرم پاکستان
اہل حرم قرآن و سنت کا علم تھامے آپکی خدمت میں حاضر ہیں ،اتحاد امت کا فریضہ یاد دلانے کے لیے آپ کے دروازے پر دستک دے رہے ہیں ،اعتصام بحبل اللہ اور تمسک سنت نبوی کے گلدستے ہاتھوں میں لیے آپکو اہل حرم ڈاٹ کام میں خوش آمدید کہتے ہیں اعتدال کی راہ ،راہ خدا ہے ،راہ مصطفے ہے اور راہ انبیاءہے،یہی صراط مستقیم ہے ،یہ انعام یافتہ انسانیت کی راہ ہے ،غلو ،انتہاءپسندی اور دھشت گردی گمراہوں کے راستے ہیں ،اللہ سبحانہ وتعالی نے ہمارے لیے صراط مستقیم پسند کیا ہے ،اسی راستے پر چلنے والوں کے لیے انعامات واکرامات کا وعدہ فرمایا ہے ،آئیں مل کر انعام یافتہ لوگوں کے راستے پر چلیں ،اسی راستے کے نشانات وعلامات کو دوبارہ زندہ کریں ،تہذیب نوکی روشنی نے ہماری آنکھوں کو چندھیا دیا ہے ،فیشن نے عزت وتکریم کی جگہ سنبھال لی ہے ،ہم نے فیشن کو اپنا کر اپنی تہذیب کا ہنستا بستا چمن اجاڑ دیا ہےمیں نے دیکھا ہے کہ فیشن میں الجھ کر اکثرہم نے اسلاف کی عظمت کے کفن بیچ دئیےنئی تہذیب کی بے روح بہاروں کے عوضاپنی تہذیب کے شاداب چمن بیچ دئیےہمارے دشمن نے ہمارا علم اپنے نام کر لیا ہے ،آج ہماری تاریخ وہ لکھ رہا ہے ،مغرب سے اٹھنے والے علم و آگہی کے طوفان نے ہماری تہذیب و تمدن کی روایات کو خاک میں ملا دیا ہے ،برونو ،راجر بیک اور گلیلیوجیسے مسلمان علماءکے نقال ،اصل بن گئے ہیں اور ہم نقل ،آئیں ہم مل کر اس طوفان کا مقابلہ کریں ،ظلم کی چکی میں پستے مسلمانوں کا ہاتھ تھام لیں ،باطل کے غرور کو زمین بوس کرتے ہوئے ،قرآن و سنت کی روشنی میں قدم بڑھائیں اور دنیا کو بتادیں کہ اس حرم کے سائے تلے ہم ایک ہیں ،ہم ایک ہیں