shaheed pakistan 151

یوم شھادت۔شھید پاکستان۔ مفتی گلزار احمد نعیمی

یوم شھادت۔۔۔شھید پاکستان۔
آج 12 جون ہے اور آج کادن جمعتہ المبارک ہے۔اسی دن اسی تاریخ یعنی2009-06-12 بروزجمعتہ المبارک ایک شقی بدبخت نے شھید پاکستان ڈاکٹر سرفراز حسین نعیمی علیہ الرحمہ پر خودکش حملہ کیا اور اور آپ اس خود کش حملہ میں شھید ہوگئے۔انا للہ واناالیہ راجعون۔
اللہ تعالی ڈاکٹر شھید کے مزار پر کروڑوں رحمتیں نازل فرمائے۔آپ نے جس سفر کا انتخاب کیا تھا وہ یقینا بہت کٹھن تھا۔پانی کے بہاؤ کے الٹ اور باد صر صر کی مخالف سمت اڑان یقینا کافی مشکل ہوتی ہے اور اس دنیا میں بہت کم لوگ ہوتے ہیں جو پانی کے بہاؤ کی مخالف سمت تیراکی کرتے ہیں ورنہ تو یہی دیکھا اورسنا گیا ہے کہ اسی سمت چلو جس سمت کی ہوا ہو۔لیکن جن لوگوں کو جان کی پرواہ نہیں ہوتی اور جنہیں اپنے رب سے عشق ہوتا ہے جو اپنے لیے حق کی منزل کا انتخاب کرتے ہیں وہ یہ نہیں دیکھتے کہ پانی کا بہاؤ کس طرف ہے ،ہوا کا رخ کونسا ہے۔وہ اپنے سامنے صرف اور صرف منزل کو رکھتے ہیں اور منزل کی طرف رواں دواں رہتے ہیں۔یہ مشکل کام ہے اور اس سفر کےراہی صرف اہل دل ہی ہوا کرتے ہیں۔

یہ سفر ہے کوئے جاناں یہاں قدم قدم بلائیں
جسے زندگی ہو پیاری وہ یہیں سے لوٹ جائے۔

میں اپنے تمام دوستوں سے گزارش کرتا ہوں کے میرے محسن ومربی جناب ڈاکٹر شھید علیہ الرحمہ کے درجات کی بلندی کے لیے ضرور دعاء فرمائیے گا۔اللہ تعالی آپ کے درجات بلند فرمائے اور مجھے ان کے نقش قدم پر صحیح معنوں میں چلنے کی توفیق عطا فرمائے۔اس گنہگار کو بھی ڈاکٹر صاحب کی طرح شھادت کی موت عطا فرمائے۔
طالب دعاء
گلزار احمد نعیمی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں