186

تعلیمی ادارے ، سیاحت، ہوٹل مرحلہ وار کھولنے کافیصلہ

حکومت نے کورونا پابندیوں میں نرمی کا اعلان کردیا۔تعلیمی،سیاحتی شعبے اور ریسٹورنٹس24 مئی سے 7 جون تک بتدریج کھولنے کافیصلہ کرلیا۔وفاقی وزیر اسدعمرکی زیر صدارت نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سنٹرکے اجلاس میں بڑے فیصلے کر لیے گئے ۔اجلاس میں فیصلہ کیاگیاکہ 5 فیصد سے کم کورونا کیسز والے اضلاع میں تعلیمی ادارے 24 مئی کو کھلیں گے ، یکم جون سے شادی ہالز کو آؤٹ ڈور تقریبات کی اجازت ہو گی،7 جون سے تمام تعلیمی ادارے کھول دیئے جائیں گے ، نویں،دسویں،گیارہویں،بارہویں کے امتحانات 20جون سے قبل نہیں ہوسکیں گے ،ریسٹورنٹس کے اندر بیٹھ کر کھانا کھانے پر پابندیاں برقرار رہیں گی،150افراد کیساتھ آؤٹ ڈورشادی تقریبات کی اجازت ہوگی،مزار ،سینما،ان ڈورڈائننگ، جم اور پارک بندرہیں گے ، واکنگ ٹریکس ایس اوپیزکیساتھ کھلے رہیں گے ، 24مئی سے ریسٹورنٹس میں آؤٹ ڈورڈائننگ کھولنے کافیصلہ کیا گیا، ریسٹورنٹس رات 12بجے تک کھلے رہیں گے ، ٹیک اوے کی اجازت 24گھنٹے کیلئے ہوگی،این سی او سی نے سیاحت کاشعبہ کھولنے کا بھی فیصلہ کردیا۔ ایس اوپیزپرسختی سے عملدر آمد یقینی بنایاجائے گا۔اجتماعی کھیلوں،میلوں،ثقافتی ودیگر تقریبات پرپابندی برقراررہیگی، بین الصوبائی ٹرانسپورٹ 22مئی سے ہفتہ اوراتوارکوبندرہے گی،پبلک ٹرانسپورٹ 50،ٹرینیں 70 فیصدمسافروں کیساتھ چلائی جاسکیں گی، گڈانی اورمصری شاہ انڈسٹری آج سے کھل جائے گی، یکم جون سے ہسپتالوں میں مخصوص سرجریز کی بھی اجازت ہوگی ، مارکیٹیں رات 8 بجے تک کھلی رکھی جائیں گی،این سی اوسی کے مطابق ایس اوپیزسے متعلق دوبارہ اجلاس 27مئی اور 7جون کو ہو گا، ماسک پہننے اورسماجی فاصلے کی پابندی جاری رہے گی، حالات زیادہ خراب ہونے پرلاک ڈاؤن لگایاجاسکتاہے ۔ادھروزارت تعلیم نے پروفیشنل و دیگرامتحانی باڈیز کو امتحانات لینے کی اجازت دیدی،کورونا ایس او پیز اور این سی او سی گائیڈ لائنز کی روشنی میں وزارت تعلیم سے منظوری لینی لازمی قراردیدی گئی۔پروفیشنل و دیگر امتحانی باڈیز کو امتحانات کیلئے وزارت تعلیم سے رابطہ کرنے کی ہدایت کردی گئی،وزارت تعلیم 24گھنٹے کے اندرایس اوپیزکے مطابق این اوسی جاری کرے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں