113

چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد نے ملاقات کی۔

16 / 100

چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد نے ملاقات کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جی ایچ کیو راولپنڈی میں ہونے والی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، خطے کی سیکیورٹی صورتحال اور افغان امن عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر آرمی چیف نے کہا کہ امن عمل کے لیے ہماری حمایت خیر سگالی کا مظہر ہے۔

جنرل قمر جاوید باجوہ نے مزید کہا کہ افغان امن کے لیے ہماری حمایت نیک خواہشات کی عکاس ہیں۔

امریکی ایلچی زلمے خلیل زاد نے خطے کے امن و استحکام کے لیے پاکستان کی مستقل کوششوں کی تعریف کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں