191

شہباز کو بیرون ملک جانے سے نہیں روکا جاسکے گا، تجزیہ کار

جیوکے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“میں میزبان علینہ فاروق شیخ کے سوال کیا حکومت شہباز شریف کو بیرون ملک جانے سے روک سکے گی؟ کا جواب دیتے ہوئے تجزیہ کاروں نے کہا کہ شہباز شریف کو بیرون ملک جانے سے نہیں روکا جاسکے گا،ریماعمر نے کہا کہ آئین کے آرٹیکل 15کے تحت ہر شہری کو نقل و حرکت کی آزادی کا حق ہے، پی این آئی ایل کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے

وفاقی وزیر شیریں مزاری بھی اس پر تنقید کرچکی ہیں، حکومت کا شہباز شریف کو بیرون ملک جانے سے روکنے کا فیصلہ درست نہیں تھا، پی این آئی ایل کا مقصد قتل اورپرتشدد واقعات میں ملوث لوگوں کو باہر جانے سے روک کر گرفتار کرنا ہے، اب حکومت کہتی ہے شہباز شریف کے خلاف دیگر کیسز بھی ہیں۔

حسن نثار کا کہنا تھا کہ حکومت نہ باہر جانے سے نواز شریف کوروک سکی نہ شہباز شریف کو روک سکے گی، ہماری حقیقی دنیا تضادات کی ماری ہوئی اور مضحکہ خیز ہے۔ منیب فاروق نے کہا کہ شہباز شریف کو بیرون ملک جانے سے نہیں روکا جاسکے گا، شہباز شریف کا نام بلیک لسٹ میں تھا اس حوالے سے عدالت فیصلہ دے چکی ہے

پی این آئی ایل قتل کر کے ملک سے بھاگنے والوں کو فوری طور پرر وکنے کیلئے بنائی گئی ہے، عدالت کے فیصلے کے مطابق ٹی ٹیز نہ شہباز شریف کے پوسٹل اکاؤنٹس میں گئی نہ ہی پراپرٹیز کو ان سے جوڑا جاسکا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں