328

اسرائیل نے نطنز پر سائبر حملہ کرکے بہت بُرا جوا کھیلا ہے، ایران

ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف نے کہا ہے کہ ایرانی جوہری تنصیب نطنز پر اسرائیل نے سائبر حملے کرکے’بہت بُرا جوا‘ کھیلا ہے۔

ایران کے دورے پر آئے ہوئے روسی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ توقع ہے کہ ایران جوہری معاہدہ کو بچایا جائے گا۔

دونوں ملکوں کے وزرائے خارجہ نے ملاقات کے بعد مشترکہ نیوز کانفرنس سے خطاب کیا۔

جواد ظریف نے کہا کہ اسرائیل نے ایرانی جوہری تنصیب نطنز پر سائبر حملہ کر کے ’بہت بُرا جوا‘ کھیلا ہے۔ جس سے جوہری معاملے پر عالمی طاقتوں کے ساتھ بات چیت میں ایران کو فائدہ ہو گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیلی سائبر حملے کے بعد اب نطنز میں یورینیم کو افزودہ کرنے والی زیادہ جدید سینٹری فیوجز نصب کی جائیں گی۔اس موقع پر روسی وزیر خارجہ نے ایران پر یورپی یونین کی نئی پابندیوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ پابندیاں حساس جوہری مذاکرات کو نقصان پہنچا سکتی ہیں