mehmood-sham 36

65 دن بعد افغانستان میں کیا ہونے والا ہے؟

9 / 100

اسلامی ملکوں کی تنظیم او آئی سی نے پاکستان اور بھارت کے درمیان ثالثی کی پیش کش کردی۔

سیکریٹری جنرل او آئی سی نے کہا اگر پاکستان اور بھارت مذاکرات پر راضی ہوں تو او آئی سی مدد کے لیے تیار ہے۔

انہوں نے یہ بات سعودی عرب میں بھارتی سفیر سے ملاقات میں کہی۔

اس موقع پر سیکریٹری جنرل او آئی سی نے مقبوضہ کشمیر میں وفد بھیجنے کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔

پاکستان نے او آئی سی کی تجاویز کا خیر مقدم کیا ہے۔

ترجمان دفترِ خارجہ نے کہا کہ بھارت مسئلہ کشمیر پر اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل درآمد کی اپنی ذمے داریاں پوری کرے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں