کورونا فورس 133

وزیراعظم کا کورونا فورس بنانے کا اعلان

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں ہمیں نوجوانوں کی ضرورت ہے۔

قومی رابطہ کمیٹی کےا جلاس کے بعد سینئر صحافیوں سے گفتگو میں وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ کورونا ریلیف ٹائیگر ز کے نام سے فورس بنائیں گے اور ملک بھر میں بھیجیں گے۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان کے پاس ایسا انفرااسٹرکچر نہیں کہ لوگوں کو گھروں پر کھانا پہنچاسکیں گے۔

عمران خان نے مزید کہا کہ ہمیں کورونا سے زیادہ گھبراکر غلط فیصلے کرنے سےخطرہ ہے،یہاں کسی چیزکی کمی نہیں ہے ،عوام کو گھبرانےکی ضرورت نہیں ہے،ہمارا مقصد یہ ہے کہ لوگ ایک جگہ پر اکٹھے نہ ہوں۔

ان کا کہنا تھاکہ پاکستان میں لوگ بہت خیرات دیتے ہیں،زلزلے اور سیلاب آنے پر لوگوں نے بڑھ چڑھ کرمدد کی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں