282

قومی سلامتی کمٹیی کا اجلاس، ملک بھر کے تعلیمی ادارے 5 اپریل تک بند کرنے کا فیصلہ

کورونا وائرس کو عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے وبا قرار دے دیا ہے جب کہ پاکستان میں بھی اس سے متاثر مریضوں کی تعداد 22 تک پہنچ گئی ہے ۔

اس صورتحال میں حکومتی احکامات کے مطابق اگر آپ کو شبہ ہے کہ آپ میں کورونا وائرس کی علامات مثلاً بخار، خشک کھانسی یا سانس لینے میں دشواری کا سامنا ہے تو آپ فوراً ہیلپ لائن (1166) پر کال کریں یا اپنے معالج سے رجوع کریں۔

سندھ میں کورونا کے ایک اور کیس کی تصدیق، ملک میں مجموعی تعداد 22 ہوگئی
وفاقی وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ 27 مارچ کو ملک میں صورتحال کا جائزہ لے کر تعلیمی ادارے کھولنے یا بند رکھنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

مزید برآں قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں مغربی بارڈر بھی دو ہفتوں کے لیے بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ افغانستان اور ایران بارڈر کو سیل کرنے کا حکمنامہ جاری کر دیا گیا۔ دونوں بارڈر دو ہفتوں تک بند رہیں گے۔ وزارت داخلہ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

دوسری طرف کرونا وائرس وبا کی مانیٹرنگ کے لئے وزارت صحت میں نیشنل کمیونیکشن سنٹر قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جبکہ بین الاقوامی پروازیں صرف لاہور، کراچی اور اسلام آباد سے اڑان بھریں گی۔