105

ایک ارب 16 کروڑ ڈالر قرض کی قسط موصول ییٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں اضافہ

ایک ارب 16 کروڑ ڈالر قرض کی قسط موصول ییٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں اضافہ
اسلام آباد(نمائندہ نیوز)وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے، پیٹرول 2روپے 7پیسے فی لٹر ، ہائی اسپیڈ ڈیزل 2 روپے 99پیسے فی لٹر، مٹی کا تیل 10روپے 92 پیسے فی لٹر اور لائٹ ڈیزل آئل 9روپے 79 پیسے فی لٹر مہنگاکیا گیا ہے۔ وزارت خزانہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 235 روپے98پیسے فی لٹر ہوگئی ہے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 247 روپے43پیسے فی لٹر ، مٹی کا تیل 210روپے32پیسے فی لٹراور لائیٹ ڈیزل آئل کی قیمت201 روپے 54پیسے فی لٹر ہوگئی ہے، نئی قیمتوں کا اطلا ق یکم ستمبرسے ہو گیا ہے ۔فنانس ڈویژن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کے پندرہ روزہ جائزے میں حکومت نے عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں تبدیلی اور ایکسچینج ریٹ میں اتار چڑھاؤ کو مدنظر رکھتے ہوئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں جزوی اضافے کا فیصلہ کیا ہے ۔ یہاں یہ واضح کرنا ضروری ہے کہ صارفین کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے پٹرولیم لیوی کو کم سے کم سطح پر رکھا جارہا ہے ۔
آئی ایم ایف سے پاکستان کو ایک ارب 16 کروڑ ڈالر قرض کی قسط موصول ہو گئی، سٹیٹ بینک
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق بدھ کو آئی ایم ایف کی جانب سے ایک ارب 16 کروڑ ڈالر قرض کی قسط موصول ہو گئی ہے۔
ٹؤٹر پر جاری بیان میں سٹیٹ بینک کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ آئی ایم ایف کے ایگزیکٹیو بورڈ کی جانب سے منظوری کے بعد پاکستان کو ساتویں اور آٹھویں قسط کی رقم جاری کر دی گئی ہے۔
سٹیٹ بینک نے کہا ہے کہ اس رقم سے زر مبادلہ ذخائر بہتر ہوں گے اور دیگر بین الاقوامی ذرائع سے مدد لینے میں بھی آسانی ہو گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں