Mufti gulzar Ahmed Naeemi 400

یوم استحصال کشمیر . مفتی گلزار احمد نعیمی

یوم استحصال کشمیر

مفتی گلزار احمد نعیمی

آج بھارت کی فاشسٹ حکومت کے مقبوضہ کشمیر کے مظلوموں کو کھلی جیل میں مصائب و آلام سے دوچار کرتے ہوئے ایک سال مکمل بیت چکا ہے۔مقبوضہ کشمیر کے ہمارے 80 لاکھ مسلمان بھائی بھارت کی بزدل آرمی کے فوجی محاصرے میں ہیں۔اس دوران ان کےتمام انسانی حقوق معطل کیے گئے اور ان کے ساتھ غیر انسانی بلکہ حیوانی سلوک کیاجارہاہے۔آرٹیکل 370 اور 35Aکی منسوخی کے بعد مودی کی شرم و حیا سے عاری غاصب حکومت نے کشمیر کے مظلوم مسلمانوں کو عبادت الہی سے محروم کردیا، ان پر تعلیم وتربیت کے دروازے بند کر دیے گئے، ان کے روزگار اور کاروبار ان سے چھین لیے گئےانکی صحت کے دروازے ان پر بند کردیے گئے۔ظلم بالائے ظلم کہ ان کے شھیدوں کو بھی انہیں قبرستانوں میں دفن نہ کرنے دیا۔میری دانست کے مطابق آجکل تک روئے زمین نے ایسے دردندوں کو نہ دیکھا ہوگا۔
لیکن افسوس یہ ہے کہ آج تک پوری دنیا خاموش ہے۔یہ وہی متعصب دنیا ہے کہ جس میں مسلمان اگر کسی غیر مسلم کو ماردے تو پورے دنیا اسلام کے مسلمان ان کو دہشت گرد لگتے ہیں۔مگر بھارت کی دہشت گردی پر چپ سادھے ہوئے ہیں۔سینکڑوں نہیں ہزاروں شھید ہوچکے ہیں مگر انسانی حقوق کی چمپیئن دنیا خاموش تماشائی بن کر سب کچھ دیکھ رہی ہے۔اقوام متحدہ اور اسکے قوانین کی مودی حکومت دھجیاں بکھیر رہی ہے مگر اقوام متحدہ خاموش ہے۔
لیکن ہم بھارت اور عالمی دنیا کو بتا دینا چاہتے ہیں کہ ہماری عوام فوج اور پورا پاکستان کشمیر کے مظلوم اور نہتے مسلمان مجاہدوں کے ساتھ کھڑا ہے۔ہم ان کے حصول آزادی کی جنگ میں ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔کل حکومت پاکستان نے پاکستان کا نیا نقشہ جاری کردیا ہے جس میں جونا گڑھ اور مناوادر کی ریاستیں بھی پاکستان کا حصہ دکھائی گئی ہیں۔یہ ان بزدل ہندوُوں کے لیے واضح پیغام ہے کہ اب پاکستان نہ صرف کشمیر کی بات کرے گا بلکہ جونا گڑھ اور مناوادر کی ریاستوں کی آزادی کے لیے بھی اپنا کردار ادا کرے گا۔کل وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں ایک دفعہ پھر اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ ہم کشمیریوں کی ہر سطح پر اخلاقی، سفارتی اور سیاسی حمایت جاری رکھیں گے۔ہمارے فوجی جوان اپنی جانیں ہتھیلی پر رکھ کر سرزمین کشمیر کا جان ودل سے دفاع کررہے ہیں۔انکا مقدس خون یقینا رنگ لائے گا اور لداخ کی طرح ایک دن کشمیر میں بھی بھارت کو عبرت ناک اور شرم ناک شکست ہوگی۔کشمیر بھارتی بزدل فوج کا قبرستان بنے کا۔میں وہ وقت بہت قریب دیکھ ریا ہوا جب بھارت کی فوج کے لیے واپسی کے تمام راستے مسدود ہوجائیں گے اور انکی لاشیں چیلوں اور کوّں کی خوراک بنیں گی اور بھارتی یہ آرزو کریں گے کہ اےکاش کشمیرمیں ہمارے مردوں کو کوئی جلانے والا کوئی ہوتا۔
طالب دعاء
گلزاراحمد نعیمی