98

گورنر پنجاب 6 دن بعد فارغ ہو جائیں گے، وزیر داخلہ

اسلام آباد ( نمائندہ نیوز )وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ صدر سمری منظور کریں نہ کریں،گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ آج سے 6 دن بعد فارغ ہو جائیں گے، نیا گورنر تعینات ہو جائے گا، گورنر پنجاب نے حلف نہ لے کر آئین کی خلاف ورزی کی، صدرِ مملکت وزیرِ اعظم کی بھیجی گئی سمری 14 دن میں منظور یا اعتراض لگا کر واپس کر سکتے ہیں، وزیرِ اعظم اسی طرح کی سمری دوبارہ بھیج دیں تو صدرِمملکت کو منظور کرنا ہوتی ہے، اگر صدر سمری منظور نہ کریں تو 10 دن میں سمری منظور سمجھی جاتی ہے،تحریکِ انصاف اسلام آباد کے لیے 30 لاکھ نہیں چند ہزار لوگوں کی بات کرے، اسلام آباد پہنچنے پر ان لوگوں نے قانون ہاتھ میں لیا تو قانون انہیں ہاتھ میں لے گا،عمران خان کے خلاف کوئی مقدمہ درج نہیں کروایا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں