169

گالی پنجاب کی ثقافت ہے، شیخ روحیل اصغر

مسلم لیگ ن کے رہنما شیخ روحیل اصغر نے گالی کو پنجاب کی ثقافت قرار دے دیا اور کہا کہ بندہ غصے میں گالی دے دیتا ہے۔

مسلم لیگ ن کے روحیل اصغر سے صحافی نے سوال کیا کہ سب نے دیکھا کہ ایوان میں گالی دی گئی، جس پر شیخ روحیل نے جواب دیا کہ یہ جو گالی ہوتی ہے آپ پر منحصر ہے کہ آپ اسے کس طرح لیتے ہیں۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ روحیل اصغر نے کہا کہ غصے میں آکر بندہ گالی دے دیتا ہے، میرا ایک کلپ چلا لیکن کسی نے جاننے کی زحمت نہیں کی کہ مجھے اتنا غصہ کیوں آیا۔
انہوں نے کہا کہ مجھ سے متعلق پوری ویڈیو نہیں چلائی گئی۔
شیخ روحیل اصغر نے کہا کہ بچی پر تشدد کرنا کہاں کا کلچر ہے یہ کہاں کی انسانیت ہے، بچی پر تشدد ہوتا اور میں چپ رہتا آپ نے میری گالی اٹھائی اور یہ نہیں دیکھا۔

رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ ملیکہ بخاری کو جب چوٹ لگی میں تب ایوان میں نہیں تھا، میرے خیال میں ملیکہ بخاری کو کتاب شاہ محمود قریشی نے ماری ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں