ڈاکٹر ظفر مرزا 371

کورونا کی تشخیص، علاج کے نئے آئیڈیاز کوخوش آمدید کہیں گے،ڈاکٹر ظفر مرزا

حکومت نے کورونا سے متعلق ریسرچ اور نئے آئیڈیاز کی فراہمی کےلیے پروگرام تربیت دے دیا۔

معاون خصوصی معید یوسف اور چیئرمین این ڈی ایم کے ہمراہ میڈیا بریفنگ میں ڈاکٹر ظفر مراز نےکہا کہ ہائر ایجوکیشن کمیشن نے پروگرام ترتیب دیا ہے جس میں جامعات، تحقیقی اداروں، افراد اور کمپنیوں کو مدعو کیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس پروگرام میں کورونا وائرس کی تشخیص، علاج یا اس کے اثرات میں کمی کے حوالے سے آلات، تحقیق اور نئے آئیڈیاز کو خوش آمدید کہا جائے گا۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی نےکہا کہ ایچ ای سی کو اپنا پرپوزل بھیجیں، آخری تاریخ 3 اپریل ہے، اس پروگرام کے تحت بہترین آئیڈیاز بھیجنے والوں کو بلایا جائے گا اور انہیں کام کرنے کے لیے کہا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ بہترین منصوبوں پر کام کرنے والوں کو 50 لاکھ سے ایک کروڑ روپے تک دیے جائیں گے۔

کورونا وائرس کے حوالے سے اعداد و شمار پیش کرتے ہوئے ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہاکہ ملک میں 24 گھنٹوں کے درمیان 99 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جو گزشتہ روز سے کم ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دروان کورونا سے 5 اموات ہوئیں، اس طرح اموات کی تعداد 21 ہوچکی ہے جبکہ اسپتالوں میں زیر علاج 10 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔

معاون خصوصی برائے صحت نے یہ بھی کہا کہ اسپتالوں میں موجود 783 میں 773 کی حالت بہتر ہے جن کی جلد صحتیابی متوقع ہے۔