ڈاکٹر ظفر مرزا 367

کورونا سے 8 جاں بحق،21 صحتیاب ہوچکے، ڈاکٹر ظفر مرزا

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ کورونا سے 8 افراد جاں بحق اور 21 صحتیاب ہوچکے ہیں۔

ڈاکٹر ظفر مرزا نے ملک میں کورونا وائرس کےحوالے سے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ مہلت وبا کے متاثرین کی تعداد 1022 ہوچکی ہے، جن میں 93 فیصد مریض باہر سے سفر کرکے آئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مریضوں میں 64 فیصد مرد اور 36 فیصد خواتین ہیں، جن کی عمریں21 سے 30 برس کے درمیان ہیں۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی نے مزید کہا کہ سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 413، پنجاب میں310، بلوچستان میں 117، خیبر پختونخوا میں 80 کیسز کی تصدیق ہوچکی ہے۔

ڈاکٹر ظفر مرزا نے یہ بھی کہا کہ گلگت بلتستان میں81، دارالحکومت اسلام آباد میں20، آزاد کشمیر میں 1 فرد میں کورونا وائرس پایا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ قطر سے 148 پاکستانیوں کو لے کر پرواز پرسوں پاکستان پہنچی ہے جبکہ آج چین سے 5 لاکھ این 95 ماسک موصول ہوگئے ہیں۔