122

کنٹونمنٹ الیکشن، PTI پہلے، ن لیگ دوسرے، آزاد امیدوار تیسرے نمبر پر

ملک بھر کے 41کنٹونمنٹ بورڈز کے 218 وارڈز میں بلدیاتی انتخابات میں کانٹے کا مقابلہ ہوا، پاکستان تحریک انصاف کو دیگر جماعتوں پر برتری حاصل ہے، مسلم لیگ (ن) دوسرے جبکہ آزاد امیدوار تیسرے نمبرپر رہا۔

پولنگ کا عمل صبح 8 بجے شروع ہوا جو شام 5بجے تک جاری رہا، پولنگ اسٹیشنوں پر امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے کیلئے پولیس اور رینجرز اہلکار تعینات رہے۔ صوبائی حکومتوں کو انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنوں پر سی سی ٹی وی کیمرہ جات نصب کرنے کی ہدایات جاری کی گئی تھیں۔

غیرسرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے 63، مسلم لیگ (ن) کے 58، آزاد امیدوار52، پیپلزپارٹی کے 17، متحدہ قومی موومنٹ کے 10، جماعت اسلامی کے 7، بلوچستان عوامی پارٹی 2، عوامی نیشنل پارٹی کے 2 جبکہ دیگر دیگر 7امیدوار کامیاب قرار پائے۔

آج ہونے والے انتخابات میں خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں تحریک انصاف جبکہ پنجاب مسلم لیگ (ن) لیگ کا پلہ بھاری رہا، کراچی میں پی ٹی آئی 14،پی پی پی 11، جماعت اسلامی 5 جبکہ ایم کیو ایم اور مسلم لیگ (ن)کے تین تین امیداور کامیاب ہوئے۔

حیدرآباد کی 7نشستوں پر ایم کیو ایم کے امیدوار جیت گئے، لاہور ، راولپنڈی اور سیالکوٹ میں ن لیگ کے امیدوار بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگئے، جبکہ کوئٹہ، بہاولپور، جہلم، گوجرانوالہ اور کھاریاں میں تحریک انصاف نے میدان مار لیا۔

واضح رہے کہ 25اپریل 2015ء کو ہونے والے کنٹوٹمنٹ کے انتخابات میںن لیگ 68، آزاد امیدوار 55، پی ٹی آئی42، ایم کیو ایم 19، پی پی 7، جماعت اسلامی 6، اے این پی 2نشستوں پر کامیاب ہوئی تھی جبکہ کراچی کی 32نشستوں میں سے 13پر ایم کیو ایم، 5پر ن لیگ، 4پر پی ٹی آئی ، 3پی پی پی اور دو پر جماعت اسلامی کامیاب ہوئی تھی۔

آج ہونے والے الیکشن کے دوران بعض نشستوں پر سیاسی جماعتوں کے حامیوں نے ایک دوسرے پر دھاندلی کے الزامات لگائے ہیں، کراچی میں پولیس نے 2جعلی پولنگ ایجنٹ گرفتار کرلیا، لاہورمیں ایک پولنگ اسٹیشن پر مسلم لیگ (ن) اور پی ٹی آئی کے کارکن گتھم گتھا ہوگئے، ملتان میں جھگڑے کے سبب ووٹنگ کچھ دیر تک معطل رہی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کنٹونمنٹ بورڈ کے بلدیاتی انتخاب میں پی ٹی آئی نے نے میدان مار لیا۔کراچی کے 6 کنٹونمنٹ بورڈ کے 42 وارڈمیں سے پی ٹی آئی کو 14 وارڈ میں پر کامیابی ملی جبکہ پی پی پی نے 11وارڈ میں جماعت اسلامی نے 5 ،مسلم لیگ (ن) اور ایم کیو ایم نے تین تین اور آزاد امیدواروں نے 6 ،وارڈ میں کامیابی سمیٹی۔

کورنگی کنٹونمنٹ بورڈ کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ(ن) بورڈ کی 5 میں سے 2 نشستیں حاصل کرکے پہلی پوزیشن میں رہی، جبکہ تحریک انصاف، متحدہ قومی موومنٹ پاکستان (ایم کیوایم ) اور پیپلزپارٹی کو ایک ایک نشست ملی ہے۔

غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق وارڈ نمبر ایک سے ایم کیوایم کے محمد عدنان 610 ووٹ لیکر کامیاب ، جبکہ جماعت اسلامی کے گل شیر 558 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔ وارڈ نمبر 2 میں مسلم لیگ(ن) کے محمد شوکت 824 ووٹ لیکر کامیاب ، جبکہ پیلزپارٹی کے نوشاد احمد 392 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔

وارڈنمبر 3 میں تحریک انصاف کے کامران خان 828 ووٹ لیکر کامیاب ، جبکہ جماعت اسلامی کے جہانگیر خان 329 ووٹ کے ساتھ دوسری پوزیشن پر رہے۔ وارڈ نمبر 5 میں پیپلزپارٹی کے محمد عامر عباسی 497 ووٹ لیکر کامیاب ، جبکہ تحریک انصاف کے محمد عارف عباسی 448 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے اور وارڈنمبر 5 میں مسلم لیگ(ن)کے ملک جاوید اقبال 182 ووٹ لیکر کامیاب ، جبکہ پیپلزپارٹی کے کامران عباسی 179 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔

کینٹونمنٹ بورڈ فیصل کے تمام 10 حلقوں کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج جکے مطابق وارڈ ون ون سےپیپلز پارٹی کے جاوید خان 1049 ووٹ لیکر کامیابپی ٹی آئی کے وقاص خان تنولی 770 ووٹ لیکر ہارگئے۔کنٹونمنٹ بورڈ فیصل وارڈ 2 سےجماعت اسلامی کے سید ابن الحسن ہاشمی 1164 ووٹ لیکر جیت گئے جبکہ پی ٹی آئی کے محمد عبدالسمیع 475 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

کنٹونمنٹ بورڈ فیصل وارڈ 3 سےآزاد امیدوار محمد رفیع چاولہ 694 ووٹ لیکر جیت گئے جماعت اسلامی کے عدنان حسین 670 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ فیصل کنٹونمنٹ بورڈ وارڈ 4 سےن لیگ کے علی عاشق 402 ووٹ لیکر جیت گئے جبکہ پی ٹی آئی کے 300 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔کنٹونمنٹ بورڈ فیصل وارڈ 5 سےپی ٹی آئی کے سید کاشف زیدی 753 ووٹ لیکر جیت گئے۔ جماعت اسلامی کے محمد بلال 475 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

کنٹونمنٹ بورڈ فیصل وارڈ 6 سےپی ٹی آئی کے حبیب الرحمان 716 ووٹ لیکر کامیاب ایم کیو ایم کے اسلم ممتاز 383 ووٹ لیکر دوسری پوزیشن پر رہے۔کنٹونمنٹ بورڈ فیصل وارڈ 7 سےپی ٹی آئی کے ذیشان بشیر فاروقی 1077 ووٹ لیکر کامیابی حاصل کی جبکہ ایم کیو ایم کے مرزا شیراز 850 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

کنٹونمنٹ بورڈ فیصل وارڈ 8 سےپی ٹی آئی کے سید محمد طارق اشرفی 675 ووٹ لیکر جیت گئے۔جماعت اسلامی کے اسامہ صدیقی 387 ووٹ لیکر ہار گئے۔کنٹونمنٹ بورڈ فیصل وارڈ 9 سےپی ٹی آئی کے محمد بلال احمد 1037 ووٹ لیکر کامیاب رہے۔

جماعت اسلامی کے سید محمد کاشف 292 ووٹ لیکر ہار گئے۔کنٹونمنٹ بورڈ فیصل وارڈ 10 سےپی ٹی آئی کے شکیل احمد 800 ووٹ لیکر جیت گئے،جماعت اسلامی کے وصال الدین احمد انصاری 230 ووٹ لیکر ہار گئے۔کنٹونمنٹ بورڈ ملیر کے مکمل غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق وارڈ ون سے جماعت اسلامی کے ملک محمد رضا 559 ووٹ لیکر جیت گئے جبکہ پی ٹی آئی کے رائو ایوب 301 ووٹ لیکر ہار گئے۔

وارڈ 2 سےپی ٹی آئی کے محمد افسر خان 324 ووٹ لیکر کامیابی سمیٹی جبکہ جماعت اسلامی کے محمد اشرف 222 ووٹ لیکر ہار گئے۔ وارڈ 3 سےآزاد امیدوار عمران خان 737 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے جبکہ جماعت اسلامی کے ملک محمد حنیف 696 ووٹ لیکر ہار گئے۔ وارڈ 4 سےپی ٹی آئی کے ملک امان اللہ خان 365 ووٹ لیکر جیت گئے اورپیپلز پارٹی کے علی قاسم سید 346 ووٹ لیکر ہار گئے۔

وارڈ 5 سےپیپلز پارٹی کے زرتاش خان 266 ووٹ لیکر کامیابب قرار پائے جبکہ جماعت اسلامی کے محمد آصف 62 ووٹ لیکر ہار گئے۔ وارڈ 6 سے پیپلز پارٹی کے علی گوہر 958 ووٹ لیکر جیت گئےجبکہ پی ٹی آئی کے منظور علی 473 ووٹ لیکر ہار گئے۔

وارڈ 7 سےپی ٹی آئی کے محمد واصف شاہ 273 ووٹ لیکر کامیاب ہوئےاورایم کیو ایم پاکستان کے افضل بگٹی اور پیپلز پارٹی گلفام منشا 272 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ر وارڈ 8 پر پی ٹی آئی کے علی اکبر 532 ووٹ لے کر کامیاب رہے اورپیپلز پارٹی کے واجد شیخ 350 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہے۔

وارڈ 9 پر جماعت اسلامی کے احمد یاسر 440 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے اورپیپلز پارٹی کے صوفی جہانزیب 275 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ وارڈ 10 پر پی ٹی آئی کے جہانزیب 547 ووٹ لے کر کامیاب رہے اور پیپلز پارٹی کے شاہ محمد خان نے 307 ووٹ حاصل کرکے دوسرے نمبر پر رہے۔

کراچی کنٹونمنٹ بورڈ کراچی کے غیر حتمی نتائج کے مطابق وارڈ وارڈ نمبر 1 پر پیپلز پارٹی کے محمد دانش 773 ووٹ لے کر کامیاب رہے ایم کیو ایم کے جنید محمد 746 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ وارڈ 2 پر آزاد امیدوار چوہدری ناصر 530 ووٹ لے کر کامیاب رہے اورپی ٹی آئی کے محمد ہاشم 414 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

وارڈ 3 پر آزاد امیدوار محمد ایوب خان 680 ووٹ لے کامیاب رہے جبکہ پیپلز پارٹی کے راجہ امیر 600 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ وارڈ 4 پر ایم کیو ایم کے منیر یالسن 667 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے اور پیپلز پارٹی کی روبینہ انجم 508 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

وارڈ 5 پر ایم کیو ایم کے منور علی قریشی 1969 ووٹ لے کر کامیاب ہوئےاورپیپلز پارٹی کے امتیاز علی شاہ 1741 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔منوڑا کنٹونمنٹ بورڈ کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق بورڈ کی دونوں نشستوں پر پیپلزپارٹی کے امیدوار کامیاب ہوگئے ہیں۔

غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق وارڈ نمبر 1 سے محمد طیب 391 ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے، جبکہ آزاد امیدوار عبدالعلیم 205 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔ وارڈ نمبر 1 سے پیپلزپارٹی کے محمد فاضل خان 575 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے، جبکہ تحریک انصاف کے ایاز خان 269 ووٹ کے ساتھ دوسری پوزیشن پر رہے اور مسلم لیگ(ف) کے ہدایت اللہ کو صرف 4 ووٹ ملے۔

منوڑا کنٹونمنٹ بورڈ میں ووٹ کاسٹنگ کی شرح 42 سے زائد رہی ، جو کراچی میں سب سے زیادہ ہے۔کلفٹن کنٹونمنٹ بورڈ کے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج مے مطابق۔ 4 پیپلز پارٹی، 2 پی ٹی آئی، 2 جماعت اسلامی اور ایک آزاد امیدوار نے کامیابی سمیٹی۔

وارڈ نمبر 1 پیپلز پارٹی کے امیر شاہ 2971 ووٹ لے کر کامیاب جبکہ جماعت اسلامی کے محمد ممریز 1295 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ وارڈ نمبر 2 پر پیپلز پارٹی کے انور زیب 720 ووٹ لے کر کامیاب جبکہ جماعت اسلامی کے محمد منظور 545 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ وارڈ نمبر 3 پر آزاد امیدوار محمد جمیل 877 ووٹ لے کر کامیاب جبکہ پی ٹی آئی کے منظر علی 753 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

وارڈ نمبر 4 پر پی ٹی آئی کے پرویز غفار 501 ووٹ لے کر کامیاب جبکہ جماعت اسلامی کے شاہد علیم 482 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔وارڈ نمبر 5 پر جماعت اسلامی کے ریحان اقبال 433 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔ پی ٹی آئی کے افتخار احمد 323 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔وارڈ نمبر 6 پر کراچی کی پہلی خاتون کونسلر منتخب ہوئیں۔

پی ٹی آئی کی شگفتہ نسرین نے 490 ووٹ لیکر میدان مارلیا۔ آزاد امیدوار عزیز الحق سہروردی 419 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔ وارڈ نمبر 7 پر جماعت اسلامی کے زکر محنتی 875 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔ پیپلز پارٹی کے محمد اشفاق 719 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ وارڈ نمبر 8 پر آزاد امیدوار بابر جمال 1434 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔

جماعت اسلامی کے محمد علی 1310 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔وارڈ نمبر 9 پر پیپلز پارٹی کے عبدالحمید بلوچ 2307 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔ پی ٹی آئی کے عارف انور نیازی 872 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔وارڈ نمبر 10 پر پیپلز پارٹی کے محمد نجیب نے کامیابی حاصل کی۔

ادھرکنٹونمنٹ بورڈ حیدرآباد میں ہونے والے انتخابات میں غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان نے واضح برتری حاصل کرلی، 10 وارڈز میں سے 7 وارڈز پر کونسلر کی نشست پر ایم کیو ایم پاکستان کے امیدواروں نے کامیابی حاصل کی جبکہ دیگر 3 نشست پر پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدواروں نے کامیابی حاصل کی۔

غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق کنٹونمنٹ وارڈ نمبر 1 سے پیپلز پارٹی کے فقیر محمد 737 ووٹ لیکر پہلے جبکہ ایم کیو ایم پاکستان کے بھولو شیخ 340 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔ وارڈ نمبر 2 سے ایم کیو ایم پاکستان کے عابد حسین 927 ووٹ لیکر پہلے اور دوسرے نمبر پر پی ٹی آئی کے راشد محمود نے 528 ووٹ لئے۔

وارڈ نمبر 3 سے پیپلز پارٹی کے رحمان پٹھان 765 ووٹ لیکر کامیاب اور پی ٹی آئی کے اشرف میمن 170 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے ‘وارڈ نمبر 4 سے پیپلز پارٹی کے قاضی اشہد 430 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے جبکہ پی ٹی آئی کے کاشف قادر 380 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔ وارڈ نمبر 5 سے ایم کیو ایم پاکستان کے طاہر پرویز 536 ووٹ لیکر کامیاب اور پیپلز پارٹی کے ارتضی شیخ 492 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

وارڈ نمبر 6 سے ایم کیو ایم پاکستان کے عبدالعزیز 565 ووٹ لیکر کامیاب جبکہ پیپلز پارٹی کے بلال 268 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔ وارڈ نمبر 7 سے ایم کیو ایم پاکستان کے عرفان خان 934 ووٹ لیکر کامیاب جبکہ تحریک لبیک کے محمد فیصل نے 263 ووٹ لئے۔

وارڈ نمبر 8 سے ایم کیو ایم پاکستان کے مختیار احمد 783 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے جبکہ پی ٹی آئی کے وقار حسن 290 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔ وارڈ نمبر 9 سے ایم کیو ایم پاکستان کے غلام علی قریشی 691 ووٹ لیکر کامیاب جبکہ پیپلز پارٹی کے عدنان 368 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

اس طر ح وارڈ نمبر 10 سے ایم کیو ایم پاکستان کے شاہ حسین 496 ووٹ لیکر کامیاب اور پیپلز پارٹی کے امیدوار 251 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔ واضح رہے کہ ایم کیو ایم نے 2015ءکے کنٹونمنٹ بورڈ کے بلدیاتی انتخابات میں 6 نشستیں حاصل کی تھیں۔

غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق پنوعاقل کنٹونمنٹ بورڈ کے وارڈ ون کے الیکشن میں آزاد امیدوار محمد یعقوب عرف منیر احمد خان مہر 108 ووٹ حاصل کرکے کامیاب قرار پائے، اور ان کے مد مقابل پیپلزپارٹی کے امیدوار میجر ریٹائرڈ احمد علی سومرو نے 104 ووٹ حاصل کئے۔ خیبرپختونخوا کے 37وارڈز میں سے تحریک انصاف 18، آزاد 9، مسلم لیگ (ن) ً5، پاکستان پیپلزپارٹی کے امیدوار 3نشستوں پر کامیاب رہے۔

پنجاب میں مسلم لیگ ن کا پلڑا بھاری ہے اور اپوزیشن جماعت مسلم لیگ ن 44 نشستوں کے ساتھ سب سے آگے ہے۔آزاد امیدوار 31 نشستوں کے ساتھ دوسرے اور تحریک انصاف 27 نشستوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔لاہور اور راولپنڈی میں تحریک انصاف کو بری طرح شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

لاہور میں والٹن اور لاہور کینٹ مسلم لیگ ن نے جیت لیے جبکہ چکلالہ کینٹ میں بھی پی ٹی آئی کو اپ سیٹ شکست ہوئی۔واہ کینٹ میں مسلم لیگ ن نے 10 میں سے 8 نشستیں جیت کر تحریک انصاف کو بڑا دھچکا پہنچایا۔

وہیں گوجرانوالا میں تحریک انصاف نے 10 میں سے 6 نشستیں جیت کر مسلم لیگ (ن) کو مات دی، اس کے علاوہ بہاولپور، جہلم اور کھاریاں میں تحریک انصاف نے میدان مار لیا۔ملتان کینٹ کی 10 میں سے 9 نشستیں آزاد امیدوار لے اُڑے۔ کوئٹہ کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات میں تحریک انصاف نے3 نشستیں حاصل کرکے میدان مار لیا جبکہ دو نشستیں آزاد امیدواروں نےحاصل کی۔

غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق وارڈ نمبر ایک سے آزاد امیدوارسیف اللہ ناصر 714 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے جبکہ دوسر ے نمبر پر تحریک انصاف کے دوست محمد نے530 ووٹ حاصل کئے، وارڈ نمبر دو سےتحریک انصاف کے بشیر احمد 513 ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے جبکہ آزاد امیدوار عبدالواحد464 ووٹ لیکر دوسرے نمبرپررہے۔

وارڈ نمبر تین سےتحریک انصاف کے منظور علی نظری 542ووٹ لیکر کامیاب ہوئے جبکہ آزاد امیدوار اسلم کرد274ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے وارڈ چار سے آزاد امیدوارمحمد اختر قریشی 856ووٹ لیکر کامیاب ہوئے جبکہ تحریک انصاف کے عبدالسلام 598ووٹ لے سکے جبکہ وارڈ نمبر5 سے تحریک انصاف کے شفیق بھٹی نے489ووٹ لیکر کامیابی حاصل کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں