77

پنجاب میں ضمنی انتخابات، مہم ختم

پنجاب میں ضمنی انتخابات، مہم ختم
فیصل آباد‘لاہور(ایجنسیاں‘ٹی وی رپورٹ) پنجاب میں 20نشستوں پر ہونے والے ضمنی الیکشن کیلئے انتخابی مہم جمعہ کو ختم ہوگئی ۔ ادھرتحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے ایک جج کہتے ہیں عمران خان پر آرٹیکل 6 لگائیں ‘بے شک مجھ پر غداری کا مقدمہ بنائیں ‘دیرنہ کریں ‘ پھر میں حقیقت بتاؤں گا‘ وہ باتیں سامنے لاؤں گا جن کا آج تک موقع نہیں ملا‘عدالت کے سامنے وہ حقائق لاؤں گا جن سے ابھی تک قوم بھی آگاہ نہیں ‘جنہوں نے مجھے ذلیل کرنے کی کوشش کی خودذلیل ہوگئے ‘دو خاندانوں کو جنہوں نے بھی سازش کے ذریعےمسلط کیاقوم انہیں معاف نہیں کرے گی‘ مریم نواز بھارتی ریڈیو آکاشوانی کی طرح سچ نہیں بول سکتی‘ حکومت نے 17 جولائی کو دھاندلی کا پروگرام بنایا ہوا ہے، کارکن اتوار کو پولنگ اسٹیشن پر پہرہ دیں ‘ مسٹر ایکس کو خاص حکم ملا ہے کہ تمہیں یہ ضمنی انتخابات جتوانے ہیں وہ دھاندلی کی پوری تیاری کر رہا ہے اور انہوں نے ’ون انٹو ٹو اور ون انٹو تھری‘ کے نام سے کوڈ بنایا ہوا ہے جس کا مطلب یہ ہے کہ اگر ووٹ ڈالا جائے گا تو اس کو تین میں تبدیل کردیں گے جس سے ثابت ہوتا ہے کہ وہ ڈر چکے ہیں اور بڑے پیمانے پر دھاندلی کے لیے 15 سے 20 ہزار ووٹ تیار کیے ہوئے ہیں‘ دھاندلا کیاتوپھر سری لنکا کاحال دیکھ لیں ‘وزیر اعظم کا گھر جلا دیا‘ صدر ملک چھوڑ کر بھاگ گیا‘ وہاں دو کروڑ لوگ تھے ‘یہاں 22 کروڑ ہیں ‘اگر آپ نے قوم کو دیوار سے لگایا تو یہاں سری لنکا سے برا حال ہوگا ‘چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی ‘الیکشن کمیشن نے ہائیکورٹ میں چالیس لاکھ ووٹروں کو ہی مار دیا اور کہتے ہیں کہ کمپیوٹر میں غلطی ہوگئی تو اب چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان کو اس پر ہی استعفیٰ دینا چاہیے ‘چالیس لاکھ لوگوں کا ووٹ ختم کرنے پر شرم کرنی چاہیے۔جمعہ کو فیصل آبادمیں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہناتھاکہ قوم 17 جولائی کو لوٹوں کو بلے سے پھینٹا لگتے دیکھے گی‘حمزہ ککڑی کو ہرائیں گے‘پنجاب کا سیاسی میچ جیت کر دکھائیں گے، پھر جشن منائیں گے، نوجوان دھاندلی کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار رہیں۔چوروں کو قوم کا 1100ارب ہضم نہیں کرنے دونگا‘ نواز شریف کا سارا ٹبر باہر بیٹھا ہے، انہوں نے ریڈیو آکاش وانی مریم نواز کو یہاں چھوڑا ہوا ہے، مریم نواز بھارتی ریڈیو آکاش وانی کی طرح سچ نہیں بول سکتی۔بعدازاں لاہور میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ میں لاہور کے سی سی پی او پولیس اور ڈی آئی جی کو پیغام دینا چاہتا ہوں کہ کان کھول کر سن لو تم دونوں میری نظر پر ہو، 25 مئی کو جب اسلام آباد کی طرف ہمارا پرامن مارچ تھا تو تم دونوں نے ہمارے لوگوں پر بڑا ظلم کیا، ہمارے نوجوان کو پل سے گرا کر شہید کیا اور رات کو لوگوں کو ہراساں کیا یہ سب ہم نہیں بھولیں گے۔آئی این پی کے مطابق عمران خان نے کہا کہ سپریم کورٹ کے ایک جج کہتے ہیں عمران خان پر آرٹیکل 6 لگائیں بیشک لگائیں ‘عارف علوی اور قاسم سوری کا کیا قصور ہے؟جب میرے اوپر آرٹیکل 6 لگے گاکم ازکم مجھے بولنے کا موقع توملے گاجو باتیں میں نے ابھی تک نہیں کیں کم ازکم آرٹیکل 6 کے بعد تو بتا سکوں گا۔عمران خان نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ نے کہا خط کے معاملے پر اس پر تحقیقات نہیں ہوئیں، سپریم کورٹ سے پوچھتا ہوں تحقیقات کس نے کرنی تھیں؟ اس حکومت کا کام تھا کمیشن بناتے مگر یہ کیسے بناتے؟ نواز شریف، شہباز شریف، آصف زرداری تو خود اس میں ملوث تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں