PM Ik Speech at Budget Day 640

وزیر اعظم عمران خان کا قوم سے خطاب

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ کشمیر پالیسی کا فیصلہ کن وقت آگیا ہے، مودی نے اپنا آخری پتا کھیل دیا، اب ہم کریں گے اور دنیا کرے گی، مودی نے کشمیر کے معاملے پر بڑی غلطی کردی ہے، کشمیریوں کو آزادی حاصل کرنے کا تاریخی موقع مل گیا ہے۔

قوم سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ جب ہماری حکومت آئی تو میری کوشش تھی کہ سب ممالک سے دوستی کروں، اس سلسلے میں ہم نے بھار ت سے بھی بات کی اور ان سے ڈائیلاگ کے ذریعے مسائل حل کرنے کی کوشش کی۔

عمران خان نے کہا کہ ہم جب بھی بھارت سے بات کرنے کی کوشش کرتے تو ان کی طرف سے الٹا پاکستان کی طرف الزام تراشی کی جاتی تھی۔

انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کے ظلم کی وجہ سے پلوامہ کا واقعہ پیش آیا، اس پر بھی بھارت نے ہم پر الزام لگایا۔

عمران خان نے کہا کہ ہم سمجھے بی جے پی کی طرف سے الیکشن کے لیے یہ سب ڈرامہ رچایا جارہا ہے، بھارت نے 5 اگست کو آرٹیکل 370 کے ذریعے کشمیر کو بھارت میں شامل کرنے کی کوشش کی ہے جو کہ اس نے اپنے آئین کی مکمل خلاف ورزی کی ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ نریندر مودی آر ایس ایس کے لائف ممبر رہ چکے ہیں، آر ایس ایس کا نظریہ ہے کہ ہندوستان صرف ہندوؤں کا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ ہم نے کشمیر یوں کے ساتھ متحد ہوکر کھڑا ہونا ہے ، پوری قوم کشمیر کے لیے باہر نکل آئے ، اب ہم فیصلہ کریں گے کشمیریوں کے مستقبل کا، بد قسمتی سے اقوام متحدہ صرف طاقتوروں کے ساتھ کھڑا ہوتا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ جمعےکو12بجے سےساڑھے12بجے تک سرکاری دفاتر میں کام روکیں اور کشمیریوں کے لیے باہر نکلیں۔

وزیر اعظم نے کہا کہ میں اقوام متحدہ کو بتانا چاہتا ہوں کہ ساری دنیا کے مسلمان آپ کی طرف دیکھ رہے ، اس حوالے سے کب ایکشن لیا جائے گا ۔

وزیر اعظم نے کشمیر کے معاملے کو دنیا کے سامنے لانے پر پاکستانی اور انٹرنیشنل میڈیا کاشکریہ بھی ادا کیا۔