امام و موذن 437

وزیراعلیٰ سندھ کی امام و موذن کیخلاف مقدمات واپس لینے کی ہدایت

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے انسپکٹر جنرل (آئی جی) سندھ پولیس مشتاق مہر کو مساجد کے امام و موذن کے خلاف مقدمات واپس لینے کی ہدایت کردی۔

ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق یہ ہدایات وزیراعلیٰ سندھ کی علماء کرام سے ملاقات کے بعد جاری کی گئیں۔

مرتضیٰ وہاب نے بتایا کہ وزیراعلیٰ سندھ نے جمعے کو نماز کے بڑے اجتماعات پر قائم مقدمات واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے آئی جی سندھ پولیس مشتاق مہر کو اس حوالے سے ہدایات بھی جاری کردیں۔

ترجمان وزیراعلیٰ کے مطابق علماء نے آئندہ جمعے کو حکومت سے تعاون کی یقین دہانی کروادی ہے۔

علماء سے ملاقات کے دوران وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ ڈاکٹرز نے کہا ہے کہ کورونا کا پھیلاؤ بہت خطرناک ہے، اسے روکا جائے۔

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ سب سے مشکل مساجد میں اجتماعات کو روکنا تھا، علماء کا شکر گزار ہوں کہ انہوں نے ہماری رہنمائی کی۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ مساجد ہم نے کھلی رکھیں ہوئی ہیں، اذانیں ہو رہی ہیں، ہمارا مقصد ہے کہ ہم عوام کو اس مرض سے بچائیں۔