405

وزیراعظم نے وزیراعلیٰ سندھ کی درخواست منظور کرلی

وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت نیشنل کو آر ڈینیشن کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں کورونا وائرس کی صورتحال سے نمٹنے کے لیے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔

ذرائع نے کہا کہ وزیراعظم چاہتے ہیں کہ ملک بھر میں لاک ڈاؤن سے متعلق ایک جیسی پالیسی ہو جبکہ اجلاس میں ملک بھر میں لاک ڈاؤن کو مزید توسیع دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس کا اعلان کل کیا جائےگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی درخواست کو منظور کرلیا۔

وزیراعلی سندھ نےدرخواست کی تھی کوئی بھی فیصلہ کرنے سے قبل سندھ حکومت سےمشاورت کی جائے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ نےدرخواست کی تھی وزیراعظم جو بھی فیصلہ کریں اس میں سندھ کی ان پٹ شامل کی جائے۔

ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ حکومت کی طرف سے اٹھائے جانیوالے اقدامات کا اعلان کل کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ تعمیراتی سیکٹر کا پہلا فیز کل سے کھول دیاجائے گا۔