327

نوجوان نسل مذہب سے بہت دور کی جارہی ہے: مفتی گلزاراحمد نعیمی۔

نوجوان نسل مذہب سے بہت دور کی جارہی ہے: مفتی گلزاراحمد نعیمی۔
آج ہماری نوجوان نسل کو دانستہ طور پر مذہب سے دور کیا جارہا ہے۔سائنس اور ٹیکنالوجی کے ذریعہ مغرب براہ راست مذہب پر حملہ آور ہے۔ان خیالات کا اظہار جماعت اہل حرم پاکستان کے مرکزی صدر مفتی گلزار احمد نعیمی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں مذہبی روایات کو زندہ کرنا ہوگا۔صرف معاشی ترقی کے لیے اپنے خالق کو نہیں چھوڑ سکتے۔انہوں نے کہا کہ اتحاد امت وقت کی اہم ضرورت ہے نوجوان اس کے لیے اپنا اہم کردار ادا کریں۔مفتی گلزار احمد نعیمی کا کہنا تھا کہ اسرائیل ایک ناجائز ریاست ہے پاکستان اسے کسی طور پر بھی تسلیم نہیں کر سکتا۔معاشی مفادات سے پہلے ہمیں اپنے مذہبی مفادات کا سوچنا ہوگا۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اہل حرم کے سیکرٹری جنرل پیر آغا سہیل عالم نے کہا کہ ہمیں چاہیۓ کہ سوشل میڈیا اور دیگر ذرائع ابلاغ کے ذریعے یوتھ تک اپنا پیغام پہنچائیں۔ یوتھ کو قرآن و سنت کے پیغامات کے ذریعے بیدار کیا جائے
۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری محمد شکیل مرکزی رہنماء جماعت اہل حرم نے کہا کہ یوتھ کے لیۓ مختلف سمینارز اور ٹریننگز کا آغاز کیا جارہا ہے جس کے ذریعے یوتھ کے اندر مذہبی بیداری پیدا کی جا سکے گی۔ہم چاہتے ہیں کہ یوتھ کو ملکی حالات کے پیش نظر مذہبی روایات کے مطابق اپنا کردار ادا کرنا چاہیۓ۔
یوتھ ونگ ضلع اسلام آباد کے صدر حافظ محمد حسنین ساقی نے کہا
آجکل کے موجودہ حالات نے ہماری یوتھ کو مذہب سے بہت دور کر دیا ہے۔ ہماری یوتھ کو جو کردار ادا کرنا چاہیۓ وہ اس سے بہت دور ہے اس کی وجہ صرف یہ ہے کہ ہماری یوتھ کو بیداری نہیں دی جاتی انہیں بس استعمال کیا جاتاہے۔سیاسی جماعتوں کے پاس یوتھ کی کردار سازی کے لیے کوئی پروگرام نہیں ہے۔
اجلاس میں محترم کامران ستی , محترم قاری عامر علی نعیمی محترم ندیم اعوان , محترم محسن اور محترم محمد اویس نے شرکت کی۔
منجانب
سیکٹری سوشل میڈیا
جماعت اہل حرم یوتھ ونگ اسلام آباد
فون برائے رابطہ:03185244567

اپنا تبصرہ بھیجیں