115

نواز شریف نے ہنگامی اجلاس بلالیا، وزیراعظم، وفاقی وزراء آج جائیں گے

اسلام آباد، لاہور (اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد و سابق وزیراعظم نواز شریف نے پارٹی کا ہنگامی اجلاس لندن میں طلب کرلیا، وزیراعظم شہباز شریف اور وفاقی وزراء آج جائینگے۔ ذرائع کے مطابق معاشی و سیاسی صورتحال پر مشاورت ہوگی۔ ذرائع کا کہناہےکہ نواز شریف نے ویڈیو لنک اجلاس کی تجویز مسترد کردی اور پارٹی کی مرکزی قیادت کو لندن پہنچنے کی ہدایت کی ہے۔ذرائع کے مطابق شاہد خاقان عباسی پہلے ہی لندن میں موجود ہیں جبکہ وزیر اعظم شہباز شریف، احسن اقبال اور مریم اورنگزیب کے آج لندن روانہ ہونے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق نوازشریف کو بعض معاملات پر تحفظات ہیں اس لیے (ن) لیگ کو ئی بڑا فیصلہ کرنے جارہی ہے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر لائحہ عمل سے متعلق بھی نوازشریف اور اسحق ڈار سے مشاورت ہوگی جبکہ آئندہ الیکشن، پنجاب میں کابینہ اور پاور شیئرنگ سے متعلق بھی اہم فیصلے کیے جانے کا امکان ہے۔ جبکہ وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے لوگ نجی دورہ پر اپنے قائد نواز شریف سے ملنے کیلئے جا رہے ہیں، پارٹیز کے اندر مشاورت کا سلسلہ جاری رہتا ہے، جو بیروزگار سیاسی یتیم باتیں کر رہے ہیں انکی اپنی پارٹی میں مشاورت کا سلسلہ نہیں ہوتا، وہاں ایک شخص کی ضد، تکبر اور فیصلے کے ذریعے پوری پارٹی اس کے حکم کے تابع ہوتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں