129

مودی پاکستان کا دورہ کرنے والے ہیں؟، بھارتی ٹی وی کا دعویٰ

نئی دہلی (نیوز )کیا بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی پاکستان کا دورہ کرنے والے ہیں؟بھارتی حکومتی ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارت اور پاکستان دونوں ہی فاصلے کم کرنے کیکوشش کر رہے ہیں اور اس سے دونوں پڑوسیوں کے درمیان کشیدگی میں مزید کمی آنے کی توقع ہے۔ تفصیلات کے مطابق بعض حلقوں کا دعویٰ ہے کہ دونوں ملکوں میں درپردہ جاری بات چیت کا نتیجہ یہ ہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی جلد ہی پاکستان کا دورہ کر سکتے ہیں۔ تاہم بھارت نے اس خبر کی تصدیق یا تردید کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ہفتے کو بھارت کے ایک معروف میڈیا ادارے این ڈی ٹی وی نے حکومتی ذرائع کے حوالے سے لکھا ہے کہ بعض حالیہ پیش رفت سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ بھارت اور پاکستان دونوں ہی فاصلے کم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اور اس سے دونوں پڑوسیوں کے درمیان کشیدگی میں مزید کمی آنے کی توقع ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں