131

ملک میں 2 عیدیں، ملک بھر میں کل، خیبرپختونخوا میں آج عید منائی جائے گی

کراچی، اسلام آباد( نمائندہ نیوز) ملک میں دوعیدیں خیبرپختونخوا میں آج، ملک میں کل ہوگی،کے پی حکومت نے مسجد قاسم خان کے اعلان کے بعدآج 2 مئی کو سرکاری طور پر عید الفطر منانے کا فیصلہ کیا.
، مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے شوال کا چاند نظر نہ آنے پر 30روزوں کیساتھ عیدالفطر کل3مئی کو منانے کا اعلان کیا۔
تفصیلات کےمطابق صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں مقامی علماء نے اتوار کو عیدالفطر منائی۔ میر علی علاقے کی مقامی فقیراں جامع مسجد کے مفتی شیر اکبر نے ہفتے کوشوال کا چاند نظر آنے کا اعلان کیا تھا، رپورٹس کے مطابق ہفتے کو شمالی وزیرستان کے مختلف علاقوں سے چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول ہونے کا دعویٰ کیا گیاتھا۔
ادھرخیبرپختوخوا حکومت کے ترجمان بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا تھاکہ خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں سے شوال المکرم کا چاند دیکھنے کی 130شہادتیں موصول ہوئیں، صوبائی حکومت نے آج پیر 2مئی کو سرکاری طور پر عیدالفطر منانے کا فیصلہ کیا ہے ،صوبے بھر میں عیدالفطر مذہبی جوش و جذبے سے منائی جائے گی۔
انہوں نے سب شہریوں کو عید کی مبارکباد بھی دی۔قبل ازیں پشاور میں مفتی شہاب الدین پوپلزئی کی زیر صدارت غیرسرکاری رویت ہلال کمیٹی نے آج پیر کو عید الفطر کا اعلان کیا تھا.
مفتی پوپلزئی کی زیرصدارت غیرسرکاری رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس پشاور کی مسجد قاسم خان میں ہوا تھا۔ یہاں مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ شوال کا چاند نظر نہیں آیا لہٰذا عیدالفطر3مئی بروز منگل کو ہوگی۔
شوال کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت ہوا،اجلاس کےبعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کا کہنا تھا کہ ملک کے اکثر مقامات پر موسم صاف رہا کمیٹی کو ملک بھر سے شوال کے چاند سے متعلق کوئی شرعی شہادت موصول نہیں ہوئی اس طرح عید الفطر مورخہ 3مئی بروز منگل کو ہوگی ، ہماری کوشش رہے گی ہم ملکر آگے بڑھتے رہیں.
موسمیات اور سپارکو کی رپورٹس میں بھی چاند نظر آنے کی کوئی بات سامنے نہیں آئی جبکہ بلوچستان اور دیگر زونل کمیٹیاں رابطہ میں رہیں۔
مولانا عبدالخبیر آزاد کا کہنا تھا کہ ائیں ملکر ملک پاکستان کو آگے لیکر جائیں قومی سلامتی کے ادارے جو کام کررہے ہیں اللہ پاک وہ قبول فرمائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں