مقبوضہ مغربی کنارے میں بس پرفائرنگ کے نتیجے میں پانچ اسرائیلی زخمی 109

مقبوضہ مغربی کنارے میں بس پرفائرنگ کے نتیجے میں پانچ اسرائیلی زخمی

مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی بس پر فائرنگ کے نتیجے میں پانچ افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

اسرائیل کی میگن ڈیوڈ ایڈوم ایمرجنسی میڈیکل سروسز سے تعلق رکھنے والے پیرا میڈیک ماٹی کارمی نے بتایا کہ ہم نے بس کے باہر گولیوں سے زخمی دوافراد کو دیکھا۔ان کا علاج آئی ڈی ایف (اسرائیلی فوج) کا طبی عملہ اور دیگر افراد کر رہے تھے۔وہ جائے وقوعہ پر موجود تھے۔

اتوار کے روز فائرنگ کا یہ واقعہ مغربی کنارے کے شمالی علاقے میں پیش آیا ہے۔ گولی لگنے سے زخمی دونوں افراد ہوش میں تھے اورانھیں فضائی ایمبولینس کے ذریعے اسرائیلی شہر حیفا کے رامبام اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ایم ڈی اے نے بتایا کہ تین اور افراد شیشے کے ٹکڑے لگنے سے زخمی ہوئے ہیں اور بعد ازاں انھیں سڑک کے ذریعے شمالی اسرائیل کے ایک اوراسپتال منتقل کردیا گیا۔

بس ڈرائیوروں کی نمائندہ ایک یونین کی طرف سے جاری کردہ تصویر میں گاڑی کی ونڈ سکرین میں گولیوں کے نشان ہیں اور اس میں سوراخ ہوچکے ہیں۔

اسرائیلی وزیردفاع بینی گینز نے کہا کہ سکیورٹی فورسز فوری طور پرحملہ آوروں کا تعاقب کرکے انھیں پکڑ لیا ہے۔

گذشتہ ماہ مقبوضہ مشرقی یروشلم (بیت المقدس) میں اسی طرح کے فائرنگ کے ایک اور واقعہ اسرائیلی بس کو نشانہ بنایا گیا تھا۔شہرقدیم میں علی الصباح اس حملے میں متعدد امریکی شہریوں سمیت آٹھ افراد زخمی ہوگئے تھے۔

یادرہے کہ اسرائیل نے 1967 کی چھے روزہ جنگ کے بعد س

اپنا تبصرہ بھیجیں