277

محرم الحرام2021 میں قیام امن کیلئے 10 نکاتی ضابطہ اخلاق جاری

پاک سرزمین کا نظام، قوتِ اخوتِ عوام!۔۔۔کل مسالک علماء بورڈ نے محرم الحرام میں قیام امن کیلئے دس نکاتی ضابطہ اخلاق جاری کر دیا۔ چیئرمین مولانا عاصم مخدوم نے علماء سے بین المسالک ہم آہنگی پر تفصیلی گفتگو کرنے کی اپیل کی ہے۔ چیئرمین کل مسالک علما بورڈ مولانا عاصم مخدوم کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق مذہب یا مسلک کے نام پر فرقہ واریت اور دہشتگردی خلاف اسلام اور خلاف قانون ہے، کسی بھی مسلمان فرقے کی تکفیر جائز نہیں، آئین پاکستان میں مسلمان کی تعریف تمام اکابر کے درمیان متفق علیہ ہے،مقدس شخصیات کی توہین یا تحقیر کرنا جرم ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت ایسے لوگوں کیخلاف کارروائی کرے، علماء محرم الحرام کے پروگرامات، تقریبات اور خطبات جمعہ میں بین المسالک ہم آہنگی پر تفصیلی گفتگو کریں، اہلسنت اور اہل تشیع ایک دوسرے کو اپنے اپنے پروگرامات میں دعوت دیں تاکہ سماجی تعلقات سے فرقہ واریت کا خاتمہ ہو۔ بورڈ کی جانب سے مذہبی رسائل، اخبارات، پمفلٹس، سوشل میڈیا میں منافرت پر مبنی شرانگیز مواد اور فساد برپاکرنیوالی تقریروں پر بھی مکمل پابندی لگانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں