568

مجھے اسحاق ڈار کیوں ناپسند ہوا ۔ ضیغم قدیر

مجھے اسحاق ڈار تب ناپسند ہوا تھا جب یہ 2018 میں پاکستانی معیشت کو ڈیفالٹ کے قریب چھوڑ کر گیا تھا۔ ہمارے لوگوں کا مسئلہ یہ ہے کہ انہیں اپنے پسندیدہ شخص کے برے پوائنٹس نظر ہی نہیں آتے۔

مگر پھر مفتاح اسمائیل آیا، ڈار سے زیادہ نقصان اس لو آئی کیو ڈرامے باز نے چھ ماہ میں کر دیا۔ ڈار کی واحد کامیابی کیا تھی مجھے نہیں معلوم مگر اتنا معلوم ہے کہ ن لیگ کی حکومت کے جاتے وقت ہماری کریڈٹ ریٹنگز منفی میں تھی اور تب بھی ڈیفالٹ کی وارننگز مل رہی تھی۔ اب اس مسٹر کوکو مو نے بھی ڈار سے بھی زیادہ تباہی پھیر دی ہے تو ڈار کو دوبارہ بلا لیا ہے۔ یہ کونسا چن چڑھائے گا سب کو معلوم ہے۔

اس وجہ سے مسٹر کوکو مجھے اس دنیا کا ناپسندیدہ ترین شخص لگتا ہے کہ اس نے غریب کو تباہ کرنے کے بعد معذرت کرنا بھی گوارا نا کی اور آرام سے سبکدوش ہو گیا۔

خیر، ان دونوں کے کارنامے تو پوری قوم رہتی عمر تک یاد رکھے گی وہیں اس ایک پکچر کو اگر آپ پوری پاکستانی عوام کو دکھائیں تو 80 فیصد لوگ کھل کر گالیاں دیں گے جبکہ باقی کے 20 فیصد دل میں گالیاں تو دیں گے مگر ہنس کر اوپر سے بولیں گے کہ

استاڈ جی ٹو کیا گل ہوئی کھاتا ہے ٹو لگاٹا بھی ہے ناں، اب آپ فاسشٹ تو نا بنیں ناں استاڈ جی

اپنا تبصرہ بھیجیں