468

لاہور: کورونا کا مریض مدد کیلئے پکارتا دم توڑ گیا

لاہور کے میو اسپتال کے کورونا وارڈ میں 73 سالہ شخص انتقال کرگیا ہے۔

کورونا وائرس کے مریضوں کو لاہور کے میو اسپتال میں علاج کے بجائے مرنے کے لیے بے یار و مدد گارچھوڑ دیا گیا۔

اسپتال ذرائع کے مطابق مریض رات بھر درد سے چلاتا رہا مگر کسی نے توجہ نہ دی۔

عملے نے 73 سالہ بزرگ شہری کے ہاتھ پاؤں باندھ دیے تھے، مریض تکلیف کے باعث چیختا رہا اور بالآخر جان کی بازی ہار گیا۔
میو اسپتال کے کورونا وارڈ میں کوئی ڈاکٹر تھا اور نہ ہی کوئی نرس تھی، کورونا وائرس کے ایک مریض نے شکوہ کیا کہ آئسولیشن وارڈ میں نہ کچھ کھانے کو دیا جاتا ہے اور نہ ادویات فراہم کی جاتی ہیں۔

ملک بھر میں کورونا وائرس سے جان کی بازی ہارنے والوں کی تعداد 10 ہوچکی ہے جبکہ متاثرین کی تعداد ساڑھے 12سو سے زائد ہے۔