116

قوم اپنی آزادی و جمہوریت کی حفاظت خود کرتی ہے فوج یا بیرونی قوت نہیں، عمران خان

اسلام آباد(این این آئی) سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ایک سازش کے ذریعے امپورٹڈ حکومت ہم پر مسلط کی گئی، قوم اپنی آزادی اور جمہوریت کی حفاظت خود کرتی ہے کوئی فوج یا باہر کی قوت نہیں۔ اپنے ویڈیو پیغام میں عمران خان نے کہا کہ پشاور کے لوگوں (آج) بدھ کو آپکے پاس آرہا ہوں، سازش کے ذریعے ایک امپورٹڈ حکومت ہم پر مسلط کی گئی، سازش کے ذریعے حکومت ہٹائے جانے کے بعد یہ ہمارا پہلا جلسہ ہوگا اور اسی جلسے میں، میں آپ سے یہ ساری باتیں کروں گا۔عمران خان نے کہا کہ قوم اپنی آزادی اور جمہوریت کی حفاظت خود کرتی ہے، جمہوریت کی حفاظت کوئی فوج ہا باہر کی قوت نہیں کرسکتی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں فوری انتخابات کروائے جائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں