66

فون ٹیپنگ میں امریکا کی کتنی مدد شامل تھی؟

فون ٹیپنگ میں امریکا کی کتنی مدد شامل تھی؟
اسلام آباد(نیوز ایجنسیاں) پاکستان تحریک انصاف نے عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی فون ٹیپنگ کے فرانزک ٹیسٹ کرانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاہے کہ عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی فون ٹیپنگ فرانزک کے بعد پتا چلے گا کہ اصلی یا نقلی ہے، سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق فون ٹیپنگ غیر قانونی ہے،سپریم کورٹ عمران خان کے گھر فون ٹیپ کرنے کا نوٹس لے،بشریٰ بی بی کی آڈیو غیر ضروری، اصل بات فون ٹیپنگ ہے،سوچنا چاہیے امریکا نے فون ٹیپنگ میں کتنی مدد کی؟، مریم نواز کو حکومت آفیشل ڈاکیومنٹ دکھا رہی ہے ، جو آئین پاکستان کی خلاف ورزی ہے، نیوٹرلز اور حکومت کو عمران خان کی کرپشن سے متعلق کچھ نہیں مل رہا، تو فیملی کو ٹارگٹ کیا جارہا ہے، سازش کو ہینڈل کرنے والے پی ٹی آئی کے جلسوں سے گھبرا گئے ہیں، مریم نواز کو حکومت آفیشل ڈاکیومنٹ دکھا رہی ہے ، جو آئین پاکستان کی خلاف ورزی ہے، بتایا گیا کہ عمران خان کی ایک اور آڈیو لیک ہونیوالی ہے، ہم چپ نہیں بیٹھیں گے، ہم نے کہا کہ امریکا کو سازش پر معافی مانگنا چاہیے،شریف فیملی کے ہندوستان کے ساتھ بڑے تعلقات ہیں، فرح کو جہاں ایک پلاٹ ملا وہیں ایاز صادق کو دو پلاٹ ملے،آپ فرح بی بی پر مقدمہ کریں تاکہ وہ جواب دیں، آپ مقدمہ بنائیں اور پھر ریڈ وارنٹ جاری کریں، خواجہ آصف کے پاس ثبوت ہیں تو وہ ریلیز کردیتے۔ سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شیریں مزاری نے کہا کہ سابق خاتون اول کی ایک آڈیو ٹیپ گردش کر رہی ہے، اس بارے میں صورتحال فرانزک ٹیسٹ کے بعد ہی سامنے آسکتی ہے، اس آڈیو کی بنیاد پر سابق خاتون اول پر الزامات لگائے جارہے ہیں، اصل معاملہ فون ٹیپنگ کا ہے، 1997میں شہید بینظیر بھٹو کی حکومت کو فون ٹیپنگ کے معاملے پر ختم کیا گیا تھا، سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں قرار دیا تھا کہ فون ٹیپنگ آئین کے آرٹیکل 8 اور 14 کے تحت غیر قانونی ہے، عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا تھا کہ سرکاری یا ذاتی گفتگو ریکارڈ نہیں کی جاسکتی۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ اس فیصلے کے علاوہ بھی 2015 کا ثاقب نثار کا ایک فیصلہ ہے جس میں ایک بہت دلچسپ بات ہے اگر آپ 4 جون 2015 کے اخبارات پڑھیں تو اس میں آئی ایس آئی نے مانا ہے کہ ہم نے صرف مئی کے مہینے میں 6 ہزار 856 فون کالز ریکارڈ کیں۔ انہوں نے کہاکہ انٹیلی جنس ایجنسیز غیر قانونی طور پر فون ٹیپنگ کرتی ہیں کیونکہ حساس اداوں کے پاس فون ٹیپ کرنے کی ٹیکنالوجی ہے، میں پوچھتی ہوں کہ سپریم کورٹ کے احکامات کے باوجود غیر قانونی فون ٹیپنگ کا یہ سلسلہ کیوں جاری ہے، عمران خان کے گھر کی سیکیور لائن کو ٹیپ کیا گیا، سپریم کورٹ کو سوموٹو نوٹس لینا چاہیے کہ کونسی ایجنسیاں ہیں جو عدالتی احکامات کے باجود یہ غیر قانونی اقدامات کر رہی ہیں اور عدالت عظمیٰ کے حکم کی خلاف ورزی کر رہی ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ ایک اور کوئی آڈیو لیک ہونے والی ہے جو کہ سیکیور لائن پر ہی عمران خان اور انکے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان کے درمیان ہونے والی گفتگو پر مبنی ہے، اگر یہ آڈیو پبلک ہوتی ہے تو یہ نہ صرف سپریم کورٹ کے حکم کی خلاف ورزی ہوگی بلکہ یہ آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی بھی خلاف ورزی ہوگی، ہم اس پر چپ نہیں رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کی حرکتوں کا مقصد سازش کو چھپانا ہے۔، قوم نے امریکی سازش کی بات کو تسلیم کرلیا ہے اس لیے نیوٹرلز اور وہ جو ان کو لائے ہیں وہ اس طرح کی حرکتیں کر رہے ہیں تاکہ قوم کی توجہ اس معاملے سے ہٹ جائے۔ شیریں مزاری نے کہا کہ ہمارے کامیاب جلسوں کے بعد اس طرح کی سازش کرنے والے ، انکے ہینڈلر، نیوٹرلز اور جن کو وہ لائے ہیں وہ گھبرا گئے ہیں اور کوشش کر رہے ہیں کہ کسی طرح سے اس سازش اور ملک کے گھمبیر معاملات سے عوام کی توجہ ہٹ جائے۔ میں پاکستان کے دفاع کے ذمے دار اداروں سے اپیل کرتی ہوں کہ آپ کیوں پاکستان کو اتنے مشکل حالات کی جانب کیوں دھکیل رہے ہیں جہاں سے واپسی بہت مشکل ہوجائے، الیکشن کی تاریخ کا اعلان کیا جائے تاکہ قوم اپنے نمائندے منتخب کرے اور پھر ملک کی بہتری کیلئے پالیسیز بنیں۔شیریں مزاری نے کہا کہ مریم نواز ہر روز جلسوں میں آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خلاف ورزی کر رہی ہیں، کیا یہ حکومت اور ہینڈلر ایک سز یافتہ مجرم کو آفیشل دستاویزات دکھا کر آئین و قانون کی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں