51

فنڈنگ کیسFIA کا عمران کو 20 سوالات پر مشتمل نوٹس دوبارہ بھیجنے کا فیصلہ

فنڈنگ کیسFIA کا عمران کو 20 سوالات پر مشتمل نوٹس دوبارہ بھیجنے کا فیصلہ
اسلام آباد (نمائندہ نیوز) وفاقی تحقیقاتی ادارے نے ممنوعہ فنڈنگ کیس کی تحقیقات کے معاملے پر پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کا موقف مستردکر دیاہے اور 20 سوالات پر مشتمل نوٹس دوبارہ بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے ، 3 دفعہ نوٹسز کرنے کے بعد وارنٹس جاری کئے جائیں گے۔ ایف آئی اے ذرائع کے مطابق پاکستان تحریکِ انصاف کی مزید 5 کمپنیوں کا سراغ لگا لیا ہے جن کا الیکشن کمیشن اور ایف بی آر میں جمع کرائے گئے گوشواروں میں ذکر نہیں ہے، یہ کمپنیاں امریکا، انگلینڈ، آسٹریلیا، بیلجیئم اور کینیڈا میں ہیں ان پانچ کمپنیوں میں سے کچھ بند ہیں کچھ اب بھی فعال ہیں،بند ہونے والی کمپنیوں کی آڈٹ رپورٹس طلب کر لی گئیں ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں