164

عدم اعتماد، رابطے، مشاورت تیز، وزیراعظم اور اپوزیشن کے اجلاس

اسلام آباد(ایجنسیاں‘ٹی وی رپورٹ) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سارے چور مل کر بھی میراکچھ نہیں بگاڑسکتے ‘عدم اعتماد والے شوق پورا کرلیں‘ ہماری تیاری مکمل ہے‘وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت کور کمیٹی کا اجلاس ہوا ۔ اجلاس میں مشیر پارلیمانی اموربابر اعوان نے قانونی امور پر بریفنگ دی اور اس دوران ملکی سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ چوروں کا ایجنڈا ناکام بنا دیں گے۔جمہوری حکومت کو کوئی خطرہ نہیں‘ جن کو مقدموں کا خطرہ ہے وہ لوٹی ہوئی دولت کے ذریعے انقلاب نہیں لاسکتے۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزیر اعظم کا کہناتھاکہ تین ہفتوں میں سب کچھ سامنے آجائے گا اور ٹھیک بھی ہوجائے گا‘آپ سب لوگ پراعتماد رہیں اور پر اعتماد نظر بھی آئیں ‘جو دوست ناراض ہیں ان کے تحفظات دور ہونے چاہئیں۔دوسری جانب گورنر سندھ عمران اسماعیل حال ہی میں جہانگیر ترین گروپ میں شامل ہونے والے سابق سینئرصوبائی وزیر عبدالعلیم خان کو منانے کیلئے لاہور میں ان کے گھر پہنچے اور ملاقات کی۔علیم خان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں عمران اسماعیل کا کہنا تھاکہ علیم خان کے تحفظات پارٹی کے حق میں ہیں ‘ تمام ناراض ارکان 24گھنٹوں میں ہمارے ساتھ ایک پیج پر ہوں گے، آج ہی تمام معاملات طے کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں