518

شہید پاکستان کانفرنس ( مرحوم جناب ڈاکٹرسرفرازاحمدنعیمی) زیرانتظام جماعت اہل حرم پاکستان

شہید پاکستان کانفرنس ( مرحوم جناب ڈاکٹرسرفرازاحمدنعیمی) زیرانتظام جماعت اہل حرم پاکستان

اسلام آباد ( پ ر) علمائے کرام کہتے ہیں ڈاکٹر سرفراز نعیمی جیسی شخصیت صدیوں میں پیدا ہوتی ہے، امہ اور پاکستان کی بقا صرف اتحاد امت میں پنہاں ہے، کسی کو مسئلہ فلسطین و کشمیر پر پاکستان کے اساسی موقف سے پیچھے نہیں ہٹنے دینگے، ٹی ٹی پی کے ساتھ مذاکرات ڈاکٹر سرفراز نعیمی کے خون سے غداری کے مترادف ہے، – ان خیالات کا اظہار علمائے کرام نے جماعت اہل حرم پاکستان کے زیر اہتمام شہید پاکستان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، تقریب کے میزبان مفتی گلزار نعیمی جبکہ مہمان خصوصی ڈاکٹر مفتی کریم خان تھے جبکہ مولانا شمس الرحمان شمس، ڈاکٹر عبد العلیم سمیت دیگر علماء و مشائخ نے کثیر تعداد میں شرکت کی- تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مفتی گلزار نعیمی نے کہاکہ ڈاکٹر سرفراز نعیمی اور ان کے والد مفتی محمد حسین نعیمی اتحاد امت کے بڑے داعی تھے – ڈاکٹر سرفراز نعیمی اور ان کے والد کا شمار نہ صرف پاکستان بلکہ ایران و عراق سمیت اسلامی دنیا میں ممتاز علما میں شمار ہوتا ہے، دنیا میں مسلمانوں کو آگے نہ بڑھنے دینے میں بنیادی کردار انتشار امت ہے – مفتی گلزار نعیمی کا مزید کہنا تھا کہ مسلمانوں میں تفرقہ بازی اور انتشار پیدا کرنے کے لیے ٹریلینز ڈالرز مغرب و یورپ نے صرف کئے ہوئے ہیں مگر افسوس اسلامی دنیا میں کسی بھی ملک نے اتحاد امت کے لیے کوئی بجٹ رکھا ہے؟ تو جواب نفی میں ہے جب تک اسلامی ممالک اور خصوصاً پاکستان میں مکمل وحدت نہیں ہوگی ترقی کرنا ممکن نہیں ، افسوس کی بات ہے کہ قوم کو لسانیت اور سیاست کے باعث تقسیم کیا جارہا ہے ، قوم اور تمام مکاتب فکر کو صرف علما و مشائخ ہی متحد کرسکتے ہیں انکا مزید کہنا تھا کہ کسی کو حق نہیں پہنچتا کہ وہ کسی بھی دوسرے کو خارج از اسلام کرے یا کفر کا فتویٰ دے ، نام نہاد فتوؤں کی مشینیں کمزور ہوچکی ہیں مگر انہیں مکمل طور پر ختم کرنا ہوگا ، ڈاکٹر سرفراز نعیمی نے تمام زندگی ایسے نام نہاد فتوؤں کا سامنا کیا، اس کی مخالفت کی ، نوجوان نسل کو چاہیئے کہ ان فتنہ پرور لوگوں سے دور رہیں اور اتحاد امت کو فروغ دیں ، اتحاد امہ اور انسانیت ڈاکٹر سرفراز نعیمی کا مشن تھا ہمیں اسی پر کاربند رہ کر آگے بڑھنا ہوگا، مفتی گلزار نعیمی کا مزید کہنا تھا کہ امہ کے سب سے بڑے مسائل مسئلہ فلسطین و کشمیر ہے ، ہم کبھی بابائے قوم اور حکیم الامت کے موقف سے پیچھے نہیں ہٹیں گے نہ کسی حکومت کو ہٹنے دیں گے- تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر مفتی کریم خان کا کہنا تھا کہ ہم نے اتحاد امت کے لئے کام کیا، ملک میں امن کے لئے کام کیا ہے مگر آج ٹی ٹی پی سے مذاکرات کی باتیں ہورہی ہیں جو ڈاکٹر سرفراز نعیمی کی قربانی سے روگردانی اور ان کے خون سے وفاداری نہیں- اس موقع پر دیگر علماء و مشائخ نے بھی خطاب کیا-

اپنا تبصرہ بھیجیں