181

شنگھائی تعاون تنظیم میں بھارت کو پاکستان مخالف پروپگینڈے میں شکست

بھارت کو شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں پاکستان مخالف پروپگینڈے کے پیچھے شکست فاش کا سامنا کرنا پڑ گیا۔

بھارت نے پاکستان کو دہشت گردی کے حوالے سے نشانہ بنانے کی سازش کی جس میں وہ بری طرح ناکام ہوگیا۔

بھارت کی ایس سی او پروٹوکول میں کالعدم تنظیموں کے نام ڈلوانے کی کوشش جس میں وہ ناکام رہا ہے۔

نئی دلی نے اپنا ایف اے ٹی ایف پروپیگنڈا شنگھائی تعاون تنظیم کے اعلامیہ میں ڈلوانے کی کوشش کی مگر اسے شکست ہوئی۔

مشیر برائے قومی سلامتی معید یوسف نے بھارت کی مقبوضہ کشمیر میں جارحیت کو بےنقاب کیا۔

افغانستان میں بھی بھارت کے ناپاک عزائم بھی عالمی سطح پر بے نقاب ہوگئے جبکہ ایک بار پھر شنگھائی تعاون تنظیم میں اجیت دوول کو منہ کی کھانی پڑی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں