118

سیکیورٹی فورسز کا بلوچستان میں بڑا آپریشن، 10دہشت گرد ہلاک

سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے ہوشاب میں دہشت گردوں کے خلاف بڑا آپریشن کیا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ہوشاب میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران 10 دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا۔
ہلاک دہشت گردوں میں اہم کمانڈر آصف عرف مکیش بھی شامل ہے، ہلاک ہونے والے تربت اور پسنی دہشت گردی میں ملوث تھے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کے قبضے سے بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا ہے، جو سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں استعمال کیا جانا تھا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں اور سہولت کاروں کے خاتمے تک آپریشن جاری رہیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں