108

سکیورٹی فورسز کے شمالی وزیرستان میں 2 آپریشن‘ 4 دہشت گرد ہلاک

اسلام آباد (نمائندہ ) آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے ضلع مدی خیل اور بوبر گیپ میں خفیہ اداروں کی اطلاع پر دہشت گردوں کے خلاف 2 آپریشن کئے۔ اس دوران دونوں طرف سے شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا سکیورٹی فورسز نے فائرنگ کر کے 4 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا اور بھاری تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کر لیا۔ مارے گئے دہشت گرد سکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث تھے۔ علاقے کے مقامی لوگوں نے آپریشن کو سراہا اور علاقے سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لئے بھرپور تعاون کا اظہار کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں