60

سپریم کورٹ کا فیصلہ سن کر تکلیف ہوئی عمران خان

سپریم کورٹ کا فیصلہ سن کر تکلیف ہوئی عمران خان
ڈیرہ غازی خان (این این آئی)تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ سن کر بڑی تکلیف ہوئی‘ اسپیکر نے خفیہ مراسلہ چیف جسٹس کو انکوائری کیلئے بھجوایا، خط کابینہ، پارلیمنٹ اور نیشنل سکیورٹی کمیٹی کے سامنے بھی رکھا گیا، اس سے زیادہ کیا کرسکتا تھا؟ امریکی انڈر سیکرٹری کی دھمکی 22 کروڑ عوام کی توہین تھی‘ سپریم کورٹ سے سوال پوچھتا ہوں جب صدر مملکت نے چیف جسٹس کو مراسلہ بھیجا تھا تو کیا آپ کوانکوائری نہیں کرنی چاہیے تھی‘ آپ نے رات کو 12 بجے عدالتیں کھول لیں ‘ وزیراعظم کو دھمکی دے کر ہٹا دیا گیا اور کچھ نہیں ہوا؟ محترم چیف جسٹس یہ تو پتا کراتے ڈونلڈ لو نے کس کو پیغام دیا؟ ،عمران کو ہٹاؤ، انویسٹی گیشن کرائیں؟ اگر انکوائری نہیں کرائیں گے تو آئندہ ہمارا کوئی بھی وزیراعظم امریکا کے آگے کھڑا نہیں ہوسکے گا، کیا آپ سمجھتے ہیں کہ چیری بلاسم امریکا کے آگے کھڑا ہوگا۔ڈیرہ غازی خان میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ عثمان بزدار میں عاجزی تھی، شہباز شریف کی طرح شوبازی ‘ڈرامے نہیں کرتا تھا۔پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ امریکی انڈرسیکرٹری دھمکی دیتا ہے ،اگر عمران کونہ ہٹایا تو مشکلات آئیں گی، عدلیہ سے پوچھتا ہوں اس سے بڑی توہین 22 کروڑ لوگوں کی اور کیا ہوسکتی ہے؟ یہ عمران خان کو دھمکی نہیں بلکہ 22 کروڑ کی توہین ہے۔شہباز شریف تو پہلے ہی گھٹنوں پر گرا ہے کہ ہم بھکاری ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں