128

سوات میں امن کمیٹی کی گاڑی کے قریب بم دھماکہ

سوات میں امن کمیٹی کی گاڑی کے قریب بم دھماکہ، برہ بانڈئی کے علاقے میں ہوئے دھماکے کے نتیجے میں پولیس اہلکاروں سمیت متعدد افراد شہید۔ تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخواہ کے ضلع سوات میں منگل کی شب کو افسوسناک واقعہ پیش آنے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سوات کے علاقے برہ بانڈئی میں ہوئے دہشت گرد حملے کے نتیجے میں متعدد افراد شہید ہو گئے۔

بتایا گیا ہے کہ برہ بانڈئی کے علاقے میں امن کمیٹی کے رکن کی گاڑی پر ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ کیا گیا۔ دھماکے کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار، امن کمیٹی کے رکن سمیت 5 افراد شہید ہو گئے۔ ڈی پی او سوات نے برہ بانڈئی میں ہوئے دہشت گرد حملے کے نتیجے میں ہونے والے شہادتوں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ اس حملے میں امن کمیٹی کے رکن ادریس خان سمیت 5 افراد شہید ہو گئے۔ بم دھماکے کے بعد سیکورٹی فورسز علاقے کو گھیرے میں لے چکیں، علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں