380

سعودی عرب میں ہزاروں پاکستانی فاقہ کشی کا شکار

سعودی عرب میں پھنسے پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرادی گئی ہے۔

قرارداد مسلم لیگ ن کی رکن پنجاب اسمبلی راحت افزا کی جانب سے جمع کرائی گئی ہے۔

قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب میں مقیم ہزاروں پاکستانی لاک ڈاؤن کے باعث فاقہ کشی کا شکار ہوگئے ہیں۔

سعودی عرب میں مقیم ہزاروں پاکستانی محنت کش پھنس کر رہ گئے ہیں، حکومت نے سعودی عرب میں پاکستانی محنت کشوں کو بے یارو مددگار چھوڑ دیا ہے۔

متن میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی محنت کش سعودی عرب میں لاک ڈاؤن کے باعث فاقہ کشی کا شکار ہوگئے ہیں۔