110

سابق پاکستانی کرکٹرز کا سیمی فائنل میں پاکستان کی شکست پر ردِعمل

ٹی 20 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں آسٹریلیا کے خلا ف پاکستان کی شکست پر سابق پاکستانی کرکٹرز نےملا جلا ردِعمل دیا ہے۔

سابق اسپنر توصیف احمد کا گزشتہ روز ہونے والے سنسنی خیز میچ میں پاکستان کی شکست پر کہنا ہے کہ ’ انہیں بہت زیادہ افسوس ہوا‘۔

انہوں نے میچ کے لیے اپنائی گئی حکمتِ عملی میں چند غلطیوں کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ ’غلطیوں کی نشاندہی کرتے ہیں اس پر برا منانے کی ضرورت نہیں‘۔

انہوں نے کہا کہ ’ہلکے میچز میں بینچ اسٹرنتھ کو کھلانا چاہیئے تھا‘۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’شاہین آفریدی اور حسن علی کو آرام کرانا چاہیئے تھا‘۔

توصیف احمد نے مزید کہا کہ ’محمد حفیظ سے پورے ٹورنا منٹ میں صرف 6 اوورز کروائے گئے‘۔

جبکہ سکندر بخت نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ’پاکستان ٹیم کا استقبال کرنا چاہیےکیونکہ ٹیم نے بھارت کے خلاف روایت توڑی‘۔

انہوں نے کہا کہ ’بھارت کے خلاف اس ٹیم نے وہ کام کیا جو بیس تیس سال میں کوئی ٹیم نہ کر سکی۔‘

واضح رہے کہ2021 کے دوسرے سیمی فائنل میں آسٹریلیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں شکست دے کر فائنل میں پہنچ گیاہے۔

قومی ٹیم نے ایونٹ کی فائنلسٹ نیوزی لینڈ اور بھارت سمیت اپنے گروپ کی تمام ٹیموں کو شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کیا تھا۔

دوسری جانب آسٹریلوی ٹیم کو گروپ میچز میں صرف انگلینڈ کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جبکہ اس نے دیگر تمام حریفوں کو چاروں شانے چت کیا تھا۔

ٹی ٹوئینٹی ورلڈ کپ کا سفر ختم ہوا پندرہ دن تک پاکستانیوں کو خوشیاں دینے والی ٹیم فائنل میں جگہ بنانے میں ناکام رہی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں