75

دو نمبریوں کا پتہ ہے 8 ہفتوں میں الیکشن کا بگل بج سکتا ہے

دو نمبریوں کا پتہ ہے 8 ہفتوں میں الیکشن کا بگل بج سکتا ہے
لاہور( نمائندہ نیوز) پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے کہا کہ25مئی کوجن لوگوں نے ہمارے ساتھ 2نمبری کی مجھے پتہ ہے، 6تا 8 ہفتوں میں عام انتخابات کا بگل بج سکتاہے‘ ارکان اسمبلی تیاری کریں‘پنجاب حکومت کم وقت میں زیادہ سے زیادہ ڈلیور کرے،پرویز الٰہی اپنے تجربے کی بنیاد پر صوبے کے عوام کو حقیقی ریلیف دینگے،انہوں نے پنجاب حکومت کو سیلاب اور بارشوں سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں کو مزید تیز کرنے کی ہدایت کردی‘ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے احساس پروگرام پر عمران خان کو بریفنگ دی جس پر عمران خان نے پنجاب میں احساس پروگرام کو تیزی سے آگے بڑھانے کی ہدایت کردی،پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ افسوس سابق حکومت نے اس شاندار پروگرام کو روکا،ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزیراعلیٰ آفس میں پرویز الٰہی،ڈاکٹر ثانیہ نشتر ، یاسمین راشداور دیگر اراکین سے علیحدہ علیحدہ گفتگو کرتے ہوئے کیا۔عمران خان نے مزید کہا کہ پرویز الٰہی نے عہدہ سنبھالتے ہی بلاتاخیر صوبے کے عوام کی فلاح و بہبود کیلئے احسن اقدامات اٹھائے ہیں‘سی ایم ہاؤس پہنچنے پر وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی نے انہیں خوش آمدید کہا، ملاقات میں سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی بھی موجودتھے، عمران خان نے مونس الٰہی کی حالیہ انتخابات میں باگ دوڑ اور حکمت عملی کی خصوصی تعریف کی اور پنجاب سے غیر آئینی و غیر قانونی حکومت کے مکمل خاتمے پر پرویزالٰہی اور مونس الٰہی کو مبارکباد دی‘وزیراعلیٰ پرویزالٰہی نے سیاسی وفاداریاں بدلنے والوں کے خلاف بھرپور موقف پر کھڑا رہنے پر عمران خان کی سیاسی بصیرت کو سراہا۔گزشتہ روز چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی ایوان وزیر اعلیٰ میں اراکین اسمبلی سے ملاقات ہوئی، اس دوران انہوں نے پی ٹی آئی پنجاب کی صدر ڈاکٹر یاسمین راشد کو 2 ہفتوں میں تنظیم سازی کا عمل مکمل کرنے کی ہدایت کردی تاکہ انتخاب میں بھرپور انداز میں جائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں