65

دوبارہ میڈیکل کرایا جائےعدالت کا حکم

دوبارہ میڈیکل کرایا جائےعدالت کا حکم
اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے بغاوت پر اکسانے کے الزام میں گرفتار تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کے ریمانڈ میں توسیع کی اسلام آباد پولیس کی درخواست مسترد کر کے انہیں پمز اسپتال بھیجتے ہوئے دوبارہ میڈیکل کرا کر رپورٹ جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔ڈیوٹی جج جوڈیشل مجسٹریٹ فرخ علی خان نے اسلام آباد پولیس کی شہباز گل کے مزید 8 روزہ جسمانی ریمانڈ کی درخواست کی سماعت کی۔شہباز گل کو وہیل چیئرپر بیٹھا کر عدالت میں پیش کیا گیا۔ملزم کی پیشی کے دوران سکیورٹی کے انتہائی سخت اقدامات کیے گئے ۔وکیل فیصل چوہدری نے عدالت کو بتایا کہ شہباز گل کو سانس کا مسئلہ ہے، انہوں نے میڈیکل رپورٹ نئی بنائی ہے۔ملزم شہباز گل نے کہا کہ میرا ماسک چھین لیا گیا ہے، مجھ سے سانس نہیں لیا جا رہا، خدا کا واسطہ ہے میرا ماسک مجھے دے دیں، عدالت نے شہباز گل سے استفسار کیا کہ کیا آپ عدالت میں رہنا چاہتے ہیں؟ جس پر انہوں نے جواب دیا کہ مجھے ماسک دے دیں، میں رک جاؤں گا۔فیصل چوہدری ایڈووکیٹ نے کہا کہ شہباز گل کی بیماری آپ نے دیکھ لی، ان کیساتھ سنجیدہ مسئلہ ہے، میڈیکل رپورٹ سے بھی لگ رہا ہے کہ ان پر ٹارچر کیا گیا، میں نے گزشتہ روز ڈاکٹر سے پوچھا انہوں نے مجھے بتایا، ڈاکٹرز کا کہنا ہے جب کو شخص درد کی شکایت کرے تو وہ انگلیاں دیکھ کر اندازہ لگاتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں