128

دنیا کی سب سے بڑی خلائی دوربین مدار میں پہنچنے کیلئے تیار

دنیا کی اب تک کی سب سے بڑی خلائی دوربین مدار میں پہنچنے کے تیار ہے۔ جمیز ویب ٹیلی اسکوپ امریکی خلائی ادارے ناسا، یورپی خلائی ادارے ’ایسا‘ اور کینیڈین خلائی ادارے سی ایس اے کا 10 ارب ڈالر کی لاگت کا مشترکہ منصوبہ ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق جیمز ویب اسپیس ٹیلی اسکوپ کو آریان فائیو راکٹ کے ذریعے فرنچ گیانا سے زمین سے 15 لاکھ کلومیٹر دور خلا میں چھوڑا جائے گا۔

اس منصوبے کو پایہ تکمیل تک پہنچنے میں 30 برس کا عرصہ لگا ہے اور اسے 21ویں صدی کے سب سے بڑے سائنسی منصوبوں میں سے ایک قرار دیا جارہا ہے۔

سائنسدانوں کو امید ہے کہ جیمز ویب ٹیلی اسکوپ خلا میں ان ستاروں کو ڈھونڈ پائے گی جو ساڑھے 13 ارب سال پہلے کائنات میں سب سے پہلے روشن ہوئے۔

یہ دیوہیکل خلائی دوربین کائنات کے ان حصوں کو دیکھنے کی کوشش بھی کرے گی جہاں تک ہبل ٹیلی اسکوپ کی نظر بھی نہیں پہنچ سکی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں