120

توہین مسجد نبویﷺ ، عمران پر مقدمہ، فواد، شیخ رشید، شہباز گل، راشد شفیق، صاحبزادہ جہانگیر، انیل مسرت سمیت 150 افراد نامزد

کراچی، فیصل آباد،گوجرہ، اسلام آباد (نمائندہ نیوز) کراچی،فیصل آباد، اٹک، بورےوالا، گوجرہ میں توہین مسجد نبویﷺ پر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے.
مقدمے میں عمران خان، فواد چوہدری، شیخ رشید، شہباز گل راشد شفیق، صاحبزادہ جہانگیر، انیل مسرت، نبیل مسرت، رانا عبدالستار سمیت 150افراد کو ملزم نامزد کیا گیا.
سعودی عرب سے واپسی پر شیخ رشید کے بھتیجےراشد شفیق گرفتار کرلیا، سول جج مشتاق حسین کی عدالت نے شیخ راشد شفیق کا ایک روزہ جسمانی ریمانڈمنظورکرلیا گیا، راشد شفیق نے واقعہ کی ویڈیو پوسٹ کرکے عمران کو فاتح قرار دیا تھا۔
تفصیلات کےمطابق پنجاب کےمختلف شہروں میں توہین مسجد نبویﷺ کے الزام میں عمران خان، شیخ رشید، فواد چوہدری، شہباز گل، قاسم سوری سمیت پی ٹی آئی کے 150افراد پر مقدمات درج کرلیے گئےفیصل آبادمیں مدینہ ٹاؤن پولیس نے عمران خان، فواد چوہدری، شیخ رشید،قاسم سوری اور شہباز گل سمیت 14نامزد سمیت 150افراد کیخلاف مسجد نبوی کی توہین کے الزام میں295اے اور 109،396،295کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا .
پولیس رپورٹ کے مطابق کہکشاں کالونی کے محمد نعیم نے پولیس کو دی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا تھا کہ مسجد نبوی کے صحن میں 150کے قریب افراد نے توہین آمیز نعرے لگا کر اسلامی شعائر اور مسجد نبوی کی توہین کی ہے اور یہ بات ریکارڈ پر آچکی ہے کہ سابق وزیر اعظم و سابق وفاقی وزراء نے یہ سازش تیار کی اور اپنی پارٹی کے کارندوں کے ذریعے مسجد نبوی کے مقدس احاطہ میں تقدس کو پامال کیا۔
علاوہ ازیں شہر کے دیگر تھانوں میں بھی مقدمات اندراج کے لئے ایسی ہی درخواستیں دی گئی ہیں جن پر قانونی کارروائی کی جا رہی ہے، تھانہ نیو ائیرپورٹ اٹک میں درج کی جانے والی ایف ائی آر نمبر 84، تعزیرات پاکستان کی دفعات، 295، 295اے اور 296کے تحت قاضی طارق ایڈووکیٹ کے بیان پردرج کی گئی۔
ایف آئی آر میں مدعی مقدمہ نے موقف اختیار کیا کہ 28اپریل کے مسجد نبویﷺ میں ہونے والے دل خراش واقعہ نے شدید ذہنی صدمے سے دوچار کیا تحریک انصاف کے رہنماؤں عمران خان، شیخ رشید فواد چوہدری، شہباز گل، مراد سعید، قاسم سوری کی مشاورت و منصوبہ بندی اور اعانت مجرمانہ سے یہ سب کیاگیا۔
شہری محمد نواز بھٹی کی جانب سے تھانہ مارگلہ پولیس کو شیخ رشید کے خلاف درخواست دی گئی ، جس میں کہا گیا ہے سعودی عرب میں پی ٹی آئی کے کارکنان نے توہین مسجد نبویؐ کی اور اس سارے معاملے کی منصوبہ بندی پاکستان میں کی گئی۔
درخواست گزار نے کہا کہ شیخ رشید نے پری پلان مسجد نبویؐ کی توہین کروائی، سابق وزیر داخلہ کیخلاف مقدمہ درج کیا جائے،درخواست میں عمران خان اورشیخ راشد شفیق کیخلاف بھی مقدمہ کی استدعا کی گئی، بورے والا کے تھانہ ماڈل ٹائون میں بھی عمران خان،شیخ رشید اور فواد چوہدری سمیت پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت کیخلاف قانونی کارروائی کیلئےدرخواست جمع کرادی گئی۔
کراچی سے اسٹاف رپورٹر کے مطابق سابق وزیر اعظم عمران خان اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کیخلاف عزیز بھٹی تھانے میں درخواست جمع کرادی گئی ہے۔
درخواست کراچی کے شہری کی جانب سے جمع کروائی گئی ہے۔ درخواست کے متن کے مطابق رمضان المبارک کی ستائیسویں شب کو عمران خان نے نجی ٹی پر خطاب کیا۔ خطاب میں عمران نیازی نے اللہ و انبیاء کرام کے حوالے دئیے ۔عمران خان نیازی نے نعوذباللہ اپنے آپ کو انبیاء کرام سے تشبیہ دینے کی کوشش کی۔عمران خان کی اس تقریر سے لاکھوں مسلمانوں کے جذبات مجروح اور دل آزاری ہوئی ہے اورعمران خان کی ایماء پر ہی مسجد نبوی کے تقدس کو پامال کیا گیا۔
اس عمل میں سابق وزیر داخلہ شیخ رشید بھی شامل ہیں۔ عمران خان نے عوام کو ریاستی اداروں کیخلاف بغاوت پر اکسانے اور مذہبی دل آزاری کی ہے۔میری درخواست ہے عمران خان اور شیخ رشید کے خلاف مقدمہ درج کرکے ان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔
ادھر گوجرہ میں تھانہ سٹی پولیس میں مسجدنبویﷺ بے حرمتی پر شہری نے مقدمہ کے اندراج کی درخواست دیدی قائد اعظم روڈکے رہائشی محمد نعیم کی طرف سے سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد،شیخ راشدشفیق جہانگیر چیکو انیل مسرت سمیت 150افرادکیخلاف دی گئی ہے۔
دوسری جانب تحریک انصاف کے ایم این اے اور شیخ رشید کے بھتیجے راشد شفیق کا ایک روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں