99

بیگم کی سہیلی کیلئے عمران میدان میں، بشریٰ کو پکڑنے کی کوشش میں فرح نشانہ، سابق وزیراعظم

اسلام آباد ( نیوزایجنسی) سابق وزیر اعظم اور پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان اپنی بیگم کی سہیلی فرح خان کے دفاع کیلئے میدان میں آگئے .
ان کا کہنا تھا کہ بشریٰ کو پکڑنے کی کوشش میں فرح کو نشانہ بنایا جارہا ہے ، انہوں بشریٰ بیگم کو پکڑنے کی کوشش کی وہ گھریلو عورت ہیں، ان سے کچھ نہیں ملا تو انہوں نے فرح کو پکڑ لیا، فرح خان بالکل بے قصور ہے، میں چاہتا ہوں کہ اس کو بولنے کا موقع دیا جائے، نیب سے یہ پوچھنا چاہتا ہوں کہ آمدن سے زائد اثاثے کا کیس سرکاری عہدیدار پر کیا جاسکتا ہے، یہ کیس فرح خان پر کیسے بنایا جاسکتا ہے.
فرح خان ایک رئیل اسٹیٹ میں کام کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں ان سے یہ ہی توقع ہے ، انہوں نے ہر قسم کے جھوٹے کیسز ہم پر ڈالنے ہیں۔
عمران خان نے بشریٰ بی بی کی سہیلی فرح خان کو بے قصور قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان پر انتقامی کارروائی پرمبنی مقدمہ بنایا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ میں نیب سے یہ پوچھنا چاہتا ہوں کہ یہ جو فرح خان پر کیسے کیس بنا سکتے ہیں، اس کیس کا ذریعہ آمدن سے زائد اثاثے بتائے گئے ہیں یہ کیس سرکاری عہدیدار پر کیا جاسکتا ہے،فرح خان ایک رئیل اسٹیٹ میں کام کرتی ہے۔
انہوں نے بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ نیب نے کہا ہے کہ اس خاوند 1997 سے 1999تک یونین کونسل کا عہدیدارتھا، تو اس وقت ان کی شادی نہیں ہوئی تھی ، یہ سیدھی سیدھی انتقامی کارروائی ہے ، ان کا کہنا تھا کہ فرح کا قصور یہ ہے کہ بشریٰ بیگم بہت کم لوگوں سے ملتی ہیں، ان میں سے ایک فرح خان ہیں.
یہ ایک کنکشن ہے، یہ وہی کنکشن ہیں جس میں انہوں نے جمائمہ پر ٹائلوں کی اسملنگ کا کیس ڈالا تھا، اس کا قصور یہ ہی تھا کہ وہ میری بیوی تھی، شکست مجھے دینا چاہتے ہیں، مجھ پر کچھ ملتا ہی نہیں ہے۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ کی حکومتیں 2 ، 2 بار کرپشن کے کیسز میں نکالی گئیں، جنرل مشرف نے این آر او دے کر ان کے خلاف کیسز ختم کردیے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں