97

بھارت میں مذہبی آزادیوں کی صورتحال نمایاں طور پر بدتر ہوئی، امریکا

واشنگٹن (اے ایف پی) بین الاقوامی مذہبی آزادی کے حوالے سے ایک امریکی کمیشن نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ بھارت میں ہندو قوم پرست حکومت کے دور میں مذہبی آزادی کی صورتحال نمایاں طور پر بدتر ہوئی ہے۔امریکی کمیشن برائے عالمی مذہبی آزادی نے ایک بار پھر انڈیا میں مذہبی اقلیتوں کے خلاف کارروائیوں پر مخصوص پابندیاں عائد کرنے کی سفارش کی ہے۔یہ مسلسل تیسرا سال ہے جب امریکی کمیشن نے انڈیا کو ان ملکوں کی فہرست میں رکھا ہےجن سے متعلق مخصوص خدشات ہیں۔رپورٹ میں2021میں مودی حکومت کے دوران اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں اور عیسائیوں پر متعدد حملوں کا ذکر کیا گیا ہے ، یہ بھی بتایا گیا ہے کہ مودی حکومت اقلیتوں کیخلاف جارحانہ پالیسیوں سے انڈیا کو ایک ہندو ریاست بنانے کے اپنے نظریے پر عمل پیرا ہے۔ رپورٹ میںانڈیا میں ہجوم اور انتہا پسند گروپوں کے ہاتھوں بلاخوف وخطر تشدد، حملوں اورصحافیوں اور انسانی حقوق کے کارکنوں کی گرفتاریوں کو بھی ذکر کیا گیا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں