84

بھارت میں بین الاقوامی انسداد دہشتگردی مشقیں پاکستان حصہ لینے پر آمادہ

بھارت میں بین الاقوامی انسداد دہشت گردی مشقیں، پاکستان حصہ لینے پر آمادہ
اسلام آباد (نیوز رپورٹ)پاکستان نے بھارت میں شنگھائی تعاون تنظیم کی انسداد دہشتگردی مشقوں میں شرکت کیلئے آمادگی ظاہر کر دی ہے اور اس ضمن میں نئی دہلی اور تنظیم کو باضابطہ مطلع کر دیا ہے، ریاست ہریانہ میں ہونیوالی مشقوں میں چین، روس، ایران، ازبکستان، تاجکستان، قزاقستان ، کرغزستان حصہ لینگے،شنگھائی تعاون تنظیم میں چین، روس، ایران، ازبکستان، تاجکستان، قزاقستان اور کرغزستان بھی شامل ہیں، پاکستان اور بھارت بھی اسکا حصہ ہیں، دونوں ملکوں کی افواج اس سے بیشتر بھی انسداد دہشتگردی کی مشقوں میں دیگر رکن ممالک کیساتھ حصہ لے چکی ہیں تاہم رواں سال کے آخر میں ہونے والی ان مشقوں میں یہ بات اہم ہے کہ پاکستان پہلی مرتبہ بھارت میں ہونیوالی ان مشقوں میں حصہ لے گا جس کی پاکستان کے وزارت خارجہ نے بھی تصدیق کی ہے اور کہا ہے کہ ان مشقوں جو بھارت کی ریاست ہریانہ کے مانیسر ٹائون میں ہو رہی ہیں،میں دیگر رکن ملکوں کیساتھ پاکستان بھی شرکت کریگا چونکہ پاکستان اس کا رکن ہے، پاکستان کے حوالے سے بھارت کی میزبانی میں اسکے ملک میں ہونیوالے کسی ایونٹ میں شرکت اسلئے بھی قابل ذکر ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان سفارتی سطح پر تعلقات انتہائی محدود ہو چکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں