133

بھارت میں انسانی حقوق کارکنوں اور صحافیوں کی نظر بندی قابل تشویش: امریکی عہدیدار

واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک اعلیٰ سرکاری عہدیدار نے بھارت میں انسانی حقوق کے کارکنوں اور صحافیوں کی غیر قانونی نظربندی سمیت انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر شدید تشویش کا اظہار کردیا، جنوبی اور وسطی ایشیا کے لئے امریکہ کے قائم مقام معاون وزیر خارجہ ڈین تھامسن کا بیان بدھ کو انڈو پیسفک میں جمہوریت کے بارے میں کانگریس کی بحث کے دوران سامنے آیا، اعلیٰ امریکی عہدیدار نے ارکان کانگریس کو بتایا کہ بھارتی حکومت کے بعض اقدامات جن میں اظہار کی آزادی پر پابندیاں بھی شامل ہیں ، ملک کے جمہوری اقدار سے متصادم ہیں، تھامسن نے کہا کہ ان اقدامات میں اظہارائے کی آزادی پر بڑھتی ہوئی پابندیاں اور انسانی حقوق کے سرگرم کارکنوں اور صحافیوں کی نظربندی شامل ہیں۔تھامسن نے کہا بائیڈن انتظامیہ انسانی حقوق اور جمہوریت سے متعلق معاملات کو باقاعدگی کے ساتھ بھارت کے ساتھ اٹھاتی ہے ، امریکی انتظامیہ نے بھارتی حکومت سے کہا ہے کہ وہ بھارتی مقبوضہ جموں وکشمیرمیں حالات کو معمول پر لانے کے لئے اقدامات کرے ۔کانگریس کی خاتون رکن ہاؤلاہن کریسی نے جو پنسلوانیا سے کانگریس کی نمائندگی کرتی ہیں بحث کے دوران مسئلہ کشمیر اٹھایا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں